خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

کھانے کی مصنوعات کے لئے ٹیسٹنگ لیبس

Posted On: 11 FEB 2022 12:36PM by PIB Delhi

 خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی وزارت  کے ذریعہ سال 21-2020میں کئے گئے مطالعہ کے مطابق ملک میں کھانے کی مصنوعا ت سے متعلق  726ٹیسٹنگ لیباریٹریز ہیں ۔ یہ لیبارٹریز کھانے کی مصنوعات کے آپریشن اور جانچ کی مختلف سطحوں پر کام کر رہی ہیں۔ ان میں سے  خوراک کو ڈبہ بندکرنے سے متعلق  585لیبارٹریز نے بین الاقوامی معیارات یعنی آئی ایس او/آئی ای سی 17025/این اے بی ایل  کے مطابق فائدہ حاصل کیا ہے۔

حکومت ہند کی طرف سے تین مرکزی شعبے کی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں، جن میں بین الاقوامی معیارات یعنی آئی ایس او/آئی ای سی 17025/این اے بی ایل  کے مطابق خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی لیبارٹریوں کو قائم کرنے/انھیں اپ گریڈ کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ مرکزی شعبے کی تین اسکیمیں ہیں (i) فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ایشورنس انفراسٹرکچر جو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے، (ii) وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ نافذ کردہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی فراہمی سمیت ملک میں فوڈ ٹیسٹنگ سسٹم کو مستحکم  بنانا۔ اور (iii) کوالٹی ڈیولپمنٹ اسکیم کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے جو تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے لاگو کی گئی ہے۔

حکومت ہند اپنے طور پر کوئی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم نہیں کرتی ہے۔ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے لیے جو تجاویز موصول ہوئی ہیں وہ مانگ پر مبنی ہیں اور ریاست کے لحاظ سے کوئی خاص ہدف نہیں ہے۔ ہریانہ  ریاست میں معاون فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

ضمیمہ

11فروری ، 2022کو راجیہ سبھا کے غذائی مصنوعات کے لئے ٹیسٹنگ لیبس کے حوالے  سے غیر ستارہ والے سوال نمبر 1216کے حصہ (ڈی) کے جواب میں حوالہ دیا گیا ضمیمہ۔

 ہریانہ ریاست میں معاون فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی تفصیلات:

1-خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی صنعتوں  کی وزارت میں معاون فوڈ ٹیسٹنگ لیباریٹریز

نمبرشمار

پروجیکٹ کانام

1.

الکیٹک ریسرچ لیباریٹریز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ، بہادرگڑھ ، جھجّر

2.

ڈو ریسرچ اینڈ انالیٹکس ، پنچ  کلا

3.

فیئرلیبس پرائیویٹ لمیٹڈ ، ایم جی روڈ ، گڑگاوں

4.

گوروجمبیشوریونیورسٹی ، ہسار

5.

ہریانہ ٹیسٹ ہاؤس ، کنسلٹینسی سروسیز ، پانی پت

6.

آئی ڈی ایم اے لیباریٹریز لمیٹڈ، پنچ کلا

7.

انٹرنیشنل انٹراسٹیلر ، ٹیسٹنگ سینٹر، پنچ کلا

8.

انٹرٹیک انڈیا (پرائیویٹ ) لمیٹڈ ادیوگ وہارگڑگاوں

9.

این آئی ایف ٹی ای ایم ، کنڈلی ، سونی پت

10.

اوزون فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ، گڑگاوں

11.

فارما ایفی لیئٹ  انالیٹکس اینڈ سنتھیٹکس (پی ) لمیٹڈ  پنچ کلا

12.

سلطان فش سیڈ فارم نیلوکھیری ، کرنال

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

2- صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے تحت خوراک کے تحفظ اور معیارات سے متعلق بھارتی اتھارٹی میں معاون  فوڈ ٹیسٹنگ لیباریٹریز

  1. ڈسٹرکٹ فوڈ لیباریٹری نیر سول ہاسپٹل ، کرنال
  2. اسٹیٹ فوڈ ، واٹراینڈ ایکسائز لیباریٹری ، گورنمنٹ آف ہریانہ ، چنڈی گڑھ

یہ جانکاری خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

*****

ش ح ۔ش ر ۔ ع آ

U-1486



(Release ID: 1797565) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Bengali , Tamil