جل شکتی وزارت

کامیابی کی کہانی: سووچھ بھارت مشن گرامین-مرحلہII


ٹھوس فضلے کے انتظام(ایس ایل ڈبلیو ایم یو) میں تلنگانہ کاضلع بھدرادی کوتھاگوڈیم کی پیش رفت

Posted On: 10 FEB 2022 12:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10فروری 2022۔

اپنے لوگوں کو آلودگی اور ا س سےمتعلق صحت کےمسائل سے  بچانے کےلئے  صاف ستھرے اور سبز ضلع کی تعمیر کرنے کے ارادے سے تلنگانہ کے ضلع  بھدادری  کوتھاگوڈیم کے  ضلع انتطامیہ نے دیہی  سماج کے تعاون سے بیداری پیدا کرنے اور صاف ستھرائی  کو یقینی بنانے کے لئے مختلف  او ڈی ایف پلس سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

سووچھ بھارت مشن  گرامین (ایس بی ایم –جی) مرحلہI کے تحت 88416 گھریلو بیت الخلاؤں کی تعمیر کے بعد اگست 2019 میں او ڈی ایف اعلان کے بعد ضلع نے یقینی بنایا ہے کہ  نئے بننے والے  گھروں میں بیت الخلا ؤں کی تعمیر میں کوئی چھوٹے نہیں اور اب تک ایس ابی ایم-جی مرحلہII  کے تحت  1090 آئی ایچ  ایچ ایل کی تعمیر کی گئی ہے۔

ٹھوس کچرے کے انتظام (ایس ڈبلیو ایم) :22 بلاکوں کی تمام 479 گرام پنچایتوں نے کچرا  کو اکٹھا کرنے کے لئے ایس ڈبلیو ایم  شیڈ اور ٹریکٹر خریدے ہیں۔ ضلع نے گرام پنچایت  (جی پی) سطح پر 5 مرحلہ ایس ڈبلیو ایم صفائی خدمت سیریز بھی  قائم کی ہے، جس میں علیحدہ کرنا، اکٹھا کرنا، نقل و حمل  /ٹریٹمنٹ اور محفوظ نپٹارہ شامل ہے۔

سوکھے کچرے کے ذرائع سے علیحدہ کرنے اور آگے کے جڑاؤ کو یقینی بنانے کے عمل میں چیلنجز یا رکاوٹیں  کم نہیں تھیں۔ لیکن اسے  واش انسٹی ٹیوٹ  (واش -1) کے تعان سے  کامیابی  کے ساتھ نافذ کیا گیا جو ذریعہ یا وسیلے سے الگ کرنے کے لئے  مستفدین کے  درمیان بیداری پیدا کرنے اور ضلع ، بلاک  اور جی پی سطح کے کارکنان کے لئے  صلاحیت سازی اجلاس منعقد کرنے میں  ضلع کا تعاون کررہا ہے۔

اب تک 168 گرام پنچایتوں میں 100 فی صد ذریعہ پر علیحدہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور زیادہ تر گرام پنچایتوں میں  ذریعہ پرعلیحدہ کرنے کا کام تقریباً 70 فی صد ہے۔

پلاسٹک کچرے کا انتظام: 5 ستمبر 2019 کو ضلع کلکٹر اور ڈی آر ڈی اے کے  سربراہ  نےمشترکہ طور سے سنگل  استعمال والے پلاسٹک (ایس یو پی) پرپابندی لگائی اور  پلاسٹک کے  متبادل کے طور پر  کپڑے کی تھیلیوں  کی پیداوار کرنے کے لئے ایک پروگرام کا افتتاح کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے  تمام سرکاری   دفتروں سے ایس یو پی پابندی کے بارے میں بیداری پھیلانے کو کہا۔

پلاسٹک پاک ضلع کی تعمیر کے لئے بیداری پیدا کرنے اور پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگانے کے لئے مختلف سرگرمیوں  شروع کی گئی ہیں۔ ڈور ٹو ڈور  مہم چلانے کے لئے ایس ایچ جی  ممبران کے تعاون کو فہرست بند کیا گیا تھا۔  انہوں نے ایس یو پی کو پابندی لگانے کی ضرورت پر ضلع بھر میں بیداری میٹنگیں ریلیاں، ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا ، وہیں انہوں نے کپڑے کے بیگ  تیار کئے اور  لوگوں میں تقسیم کئے۔

جہاں تک ری سائیکلنگ کے قابل  کچرے کے انتظام کا تعلق ہے ، گرام پنچایتوں نے سوکھے کچرے کے محفوظ نپٹارے کی سہولت کے لئے   مقامی کباڑ  ڈیلروں کے ساتھ قرار کیا ہے۔

گیلے کچرے کا انتظام (ایل ڈبلیو ایم) زیادہ تر گرام پنچایتوں میں  گھریلو سطح پر   انفرادی طور سے  کافی توجہ دی جارہی ہے۔ منریگا کے تحت  تعمیر کی گئی   نالیوں کے ذریعہ گندے پانی کا نبٹان کیا جاتا ہے ۔ضلع انتظامیہ  نے تمام گرام پنچایتوں کوا س  مالی سال کے آخر تک مشن ماڈل میں ہر ایک بلاک میں سے 6 گرام پنچایتوں کو ایل ڈبلیو ایم  سرگرمیوں سے  بھرپور انفرادی اور معاشرتی طور پر ہدایت دی ہے۔

اوڈی ایف پلس حصولیابیاں: اب تک ضلع میں تمام 479 گرام پنچایتوں کو   او ڈی ایف پلس امیدافزاں  اعلان کیا ہے۔ تمام گھروں اور  اداروں میں بیت الخلا کی رسائی  کو یقینی بنانے  اور ضروری  ایس ڈبلیو ایم  اثاثوں کی تعمیر کرنے اور ان کے موثر کام کاج کو   یقینی بنانا  طے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کی تمام گرام پنچایتوں کو  100 فی صد ایل ڈبلیو ایم کوریج حاصل کرکے اے ڈی ایم پلس ماڈل کا  درجہ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 اے ڈی ایف پلس ماڈل کا درجہ حاصل کرنے کے لئے  نہ صرف گرام پنچایتوں کو  نشاندہ کیا جارہاہے بلکہ ضلع  انتظامیہ پورے  ضلع کے لئے او ڈی ایف پلس کا درجہ کو یقینی بنانے کے لئے ڈی آر سی سی اور  ایف ایس ٹی  پی قائم کرنے کا بھی  منصوبہ بنارہا ہے۔  اس سلسلہ میں  اس نے 4 یو ایل بی  میں 4 ایف ایس ٹی پی  کی تجویز دی ہے ، جو  سیپٹک ٹینک والے گرامین ایچ ایچ کو بھی پورا کرے گا۔  اس سے   پورے ضلع میں کیچڑ کا محفوظ طریقے سے نپٹارہ ممکن ہوگا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1435



(Release ID: 1797457) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Telugu