ایٹمی توانائی کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی نیو کلیائی تنصیبات اور نیو کلیائی توانائی مراکز سائبر حملوں سے محفوظ ہیں

Posted On: 10 FEB 2022 2:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:10؍فروری2022:

 

مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی(آزادانہ چارج)،ارضی سائنس؛ ایم او ایس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ایٹمی توانائی اور خلاء (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج  کہا ہندوستانی نیو کلیائی تنصیبات اور نیو کلیائی توانائی مراکز سائبر حملوں سے محفوظ ہیں۔

راجیہ سبھا میں ایک پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی نیو کلیائی تنصیبات نے اپنے اداروں میں موجود نظام کے  ڈیزائن، ترقی اور آپریشن کے لئے پہلے سے ہی ایک سخت عمل مقرر کررکھا ہے۔ تحفظ اور تحفظاتی اہم نظام کو کسٹم کے ذریعے تیار کردہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کا استعمال کرکے اِن-ہاؤس ڈیزائن اور  تیار کیا جاتا ہے، جو ضابطے کے مطابق تصدیق اور منظوری کے ماتحت ہوتے ہیں، جس سے وہ سائبر تحفظاتی خطروں کے لئے رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

ہندوستانی نیو کلیائی تنصیبات کا تحفظ اور تحفظاتی ، بنیادی ڈھانچہ جیسے کنٹرول نیٹ ورک اور آلات کا تحفظاتی نظام انٹرنیٹ اور مقامی آئی ٹی نیٹ ورک سے یکسر الگ ہے۔

نیو کلیائی توانائی کے محکمے کے پاس ڈی اے ای  اکائیوں کا سائبر تحفظ ؍اطلاعاتی تحفظ  کی دیکھ بھال کے لئے کمپیوٹر اور اطلاعاتی تحفظاتی مشیر گروپ ((سی آئی ایس اے جی) اور انسٹرومنٹیشن اور کنٹرول تحفظ کے لئے ٹاسک فورس (ٹی اے ایف آئی سی ایس) جیسے ماہرین کا گروپ ہے۔یہ گروپ ڈی اے ای کے تحت نیو کلیائی سہولتوں سمیت تمام اکائیوں کے سائبر تحفظ کو مضبوط کرنے کے عمل کے سسٹم اور آڈٹ کو سخت کرنے کے توسط سے کرتے ہیں۔

 

****************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 1431)



(Release ID: 1797388) Visitor Counter : 134