امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوتھے ہندوستان - برطانیہ امور داخلہ مذاکرات

Posted On: 10 FEB 2022 6:12PM by PIB Delhi

 

چوتھے ہندوستان - برطانیہ امور داخلہ ڈائیلاگ آج ورچوئل طریقے سے منعقد ہوئے ہندوستانی وفد کی قیادت  رمرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا نے کی، جبکہ برطانوی وفد کی قیادت پر ماننٹ سکریٹری ، ہوم آفس  ،  جناب میتھیو رائیکروفٹ کر رہے تھے۔

مذاکرات میں بہت سے معاملے زیر غور آئے، جن میں ہوم لینڈ سکیورٹی، سائبر سکیورٹی، حوالگی کے معاملے، مائیگریشن ااور نقل و حرکت وغیرہ شامل ہیں۔     ہندوستان نے برطانوی حکام کو باور کرایا کہ حوالگی کے معاملے تیزی سے نمٹانے کی ضرورت ہے۔

ہندوستانی وفد نے برطانیہ میں بعض انتہا پسند اور کٹر پسند عناصر کی جانب سے ہندوستان مخالف سرگرمیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ برطانیہ کے حکام پر زور دیا گیا کہ اس طرح  کے عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے ااور مناسب اقدامات کئے جائیں۔    دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے سے اتفاق ہوا۔

میٹنگ کا اختتا م سکیورٹی سے متعلق دو طرفہ رابطوں کو مستحکم کرنے سے اتفاق پر ہوا۔

****************************

U NO 1458

ش ح-ع س-ک ا

 


(Release ID: 1797384)
Read this release in: Marathi , English , Telugu , Hindi