سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

حکومت ہند کی فاسٹ ٹیگ کے ذریعے چنگی وصولی

Posted On: 09 FEB 2022 2:37PM by PIB Delhi

زائد از 4.59 کروڑ سے زیادہ فاسٹ ٹیگ 31 جنوری 2022 تک  جاری کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں قومی شاہراہوں پر فاسٹ ٹیگ کے ذریعے صارف کی فیس کی وصولی کی کل رقم درج ذیل ہے:

Financial Year

2019-20

2020-21

2021-22 (upto January, 2022)

User Fee Collection (in Rs Crores)

10728.52

20837.08

26622.93

 

فاسٹ ٹیگ کے صارفین کو جنوری 2020 سے تقریباً 12.5 لاکھ رقم کی واپسی کے کیسز کو غلط کٹوتیوں کے لئے 5 فروری 2022 تک سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

فاسٹ ٹیگ پروگرام کے تحت متعلقہ جاری کنندہ بینک کی طرف سے جانچ پڑتال اور توثیق کے بعد رقم کی واپسی پر کارروائی کی جاتی ہے۔اس کا انحصار اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے فراہم کردہ ثبوت/معاون تفصیلات کی بنیاد جیسے فیس پلازہ آپریٹرز/ کنسیشنیئرز، ایکوائرر بینک، سسٹم انٹیگریٹر وغیرہ پر ہوتا ہے۔

 

صارف فیس پلازوں پر فاسٹ ٹیگ  کے ذریعے کسی بھی غلط کٹوتی کی موجودگی کو کم/ختم کرنے کے لئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ چند کلیدی اقدامات درج ذیل ہیں:

 

اقدامات

کلیدی فائدہ/خصوصیت

انٹرفیس کنٹرول کا نفاذ

دستاویز ((ICD) 2.4 (b)) (سال 2018

فیس پلازوں پر فاسٹ ٹیگ گاڑیوں سے کسی بھی ڈپلیکیٹ الیکٹرانک ٹول کلیکشن لین دین کو ختم کرنے کے لئے۔

دوہری کٹوتی سے نمٹنے کے لئے تدارکی اقدامات پر پالیسی سرکلر

صارف کی فیس کی کسی بھی اضافی کٹوتی کی واپسی کے لئے طے شدہ ٹرن آراؤنڈ ٹائم۔  خواہ نقد ادائیگی کی گئی ہو یا فاسٹ ٹیگ  کے ذریعے۔

فاسٹ ٹیگ کے ذریعے جمع کی گئی اضافی فیس کی خودکار طریقے سے واپسی

نادہندہ بینک/فیس پلازہ آپریٹنگ ایجنسی/رعایت دینے والے کے خلاف تعزیری کارروائی۔

تمام فیس پلازوں پر انٹرفیس کنٹرول دستاویز (آئی سی ڈی 2.5) کے نفاذ کے لئے مینڈیٹ

قومی شاہراہوں پر

سال 2020 اور 2021

قومی شاہراہوں پر فیس پلازوں پر فاسٹ ٹیگ لین دین کی تقریباً حقیقی وقت کے اندر پروسیسنگ کو فعال کرنے کے لئے

صارف کی فیس کے لین دین پر فاسٹ ٹیگ صارفین کو فوری ایس ایم ایس

سروس لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) پیرامیٹرز جاری کنندہ بینکوں کے لئے

سال 2019 اور 2021

اوور چارجنگ، ڈبل کٹوتی، غیر مجاز لین دین وغیرہ سے متعلق صارفین کی شکایات کو مقررہ وقت میں حل کرنے کا انتظام

حکومت  پہلے ہی فاسٹ ٹیگ لین دین کی قریب قریب حقیقی وقت میں پروسیسنگ کو فعال کرنے کے انتظام کو لازمی قرار دے چکی ہے۔ یہ قدم ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس  پر مبنی پروٹوکول (انٹرفیس کنٹرول دستاویز  2.5) کے نفاذ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قومی شاہراہوں پر واقع فیس پلازوں پر کی جانے والی کسی بھی ٹرانزیکشن پر فاسٹ ٹیگ صارفین کو فوری طور ایس ایم ایس سے آگاہی ملے گی۔

 

جاری سال 2022 میں 5 فروری  تک تقریباً 80 فیصد فاسٹ ٹیگ لین دین کی پروسیسینگ ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس پر مبنی پروٹوکول (یعنی انٹرفیس کنٹرول ڈاکومنٹ (آئی سی ڈی) 2.5) وضاحتوں پر عمل میں آتی ہیں۔

 

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جوابمیںفراہم کیں۔

ش ح-ع س-ک ا

 



(Release ID: 1797080) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Bengali , Tamil