سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہ راہوں پر ہورڈنگز کو ہٹانا

Posted On: 09 FEB 2022 2:36PM by PIB Delhi

غیر منظور شدہ اشتہارات کے آلات/ ہورڈنگز/ اشتہارات کو ہٹانے سے متعلق ہدایات دہلی کے میونسپل باڈیز کی دہلی آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ پالیسی 2017 میں موجود ہیں (جو باضابطہ طور پر سپریم کورٹ آف انڈیا سے منظور شدہ ہیں)۔ دہلی پریوینشن آف ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی  ایکٹ مجریہ 2007 کے تحت بھی کارروائی کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں دہلی کے شہری ترقی کے محکمے، جی این سی ٹی کی طرف سے ایک پالیسی بنائی گئی ہے اور اسے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں موٹر وہیکل ایکٹ مجریہ 1988 کی دفعہ 116 کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) یا مرکزی حکومت کی طرف سے منطور شدہ کوئی دوسری ایجنسی ریاستی حکومت کے حکام سے مدد لے سکتی ہے اور مذکورہ ریاستی حکومت کو ایسی مدد فراہم کرنا ہو گی۔ قومی شاہراہوں کے ساتھ ہورڈنگز/ اشتہارات کو ہٹانے کا کام این ایچ اے آئی اسی مناسبت سے مقامی انتظامیہ کی مسلسل مدد سے کرتی ہے۔

یہ معلومات نقل و حمل اور شاہ راہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

****************************

U NO 1367

ش ح-ع س-ک ا


(Release ID: 1796987)
Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu