بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ،راجستھان کے ضلع جیسلمیر  کے سانو مائنز علاقے میں  ڈمپر اور ڈمپر ٹرک  یونین  لائم اسٹون  (ڈمپر ٹرک یونین ) کے خلاف ضبطگی  اور کام روکنے کے احکامات جاری کئے

Posted On: 09 FEB 2022 12:27PM by PIB Delhi

 بھارت کے مسابقتی کمیشن سی سی سی آئی  نے 7فروری 2022 کو مقابلے سے متعلق قانون  2002  کی 27ویں شق  کی گنجائشوں کے تحت   ایک حکم منظور کیا ہے ۔ یہ حکم  ڈمپر ٹرک یونین کے ، قانون کی تیسری شق کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے  پائے جانے کے بعد منظور کیا گیا ہے۔

سی جے ڈارک  لاجسٹکس  لمٹیڈ  ،  جس نے معلومات فراہم کی ہے سی سی آئی میں ایک اطلاع داخل کی ہے ،جس میں الزام لگایا ہے کہ مذکورہ یونین نے ،جو جیسلمیر کے  سانو مائنز علاقے میں کام کررہی ہے ، اپنی گاڑیوں کے ذریعہ  لانے لے جانے  کے کام کے لئے سی جے ڈی  لاجسٹکس   کو اجازت نہیں دی  اور  یہ بھی لازمی قراردیا کہ  گاڑیوں کو ان کے ڈرائیوروں کے ساتھ صرف یونین کے ارکان سے لیا جائے گا اور وہ بھی اونچی شرحوں پر ۔ اس کے علاوہ  ڈمپر ٹرک یونین  اور اس کے ارکان  نے معلوما ت  دینے والے کی گاڑیوں کو  کام کرنے کی اجازت  نہ دے کر  نہ صرف رخنہ پیدا کیا بلکہ اگر  اطلاع دینے والے نے کام کرنے کی کوشش کی تو  اس کے  ڈرائیوروں  اورعملے کو ،  جسمانی طورپر نقصان  پہنچانے کی دھمکی بھی دی ۔

ریکارڈ پر موجود  شواہد کی بنیاد  پر سی سی آئی نے  ڈمپر ٹرک یونین  کو شق -3  (3) (اے ) اور 3 (3) (ڈی ) جسے قانون کی   شق نمبر 3 (ایک ) کے ساتھ  پڑھا جائے ، کی  گنجائشوں کی خلاف ورزی پایا ہے جیسا کہ مذکورہ یونین نے  ایک سوچے سمجھے طریقے سے  ٹرانسپوٹیشن خدمات کی قیمتیں  طے کی ہیں اور ا س طرح  کی خدمات کو محدود   کیا اور انہیں کنٹرول کیا۔اس کے مطابق کمیشن نے ڈمپر ٹرکٹ یونین   ( قانون کی 48ویں شق  کی گنجائشو ں  کے معنے میں  ذمہ دار ٹھہرایا )  اور  اس کے ،  اُس وقت کے چیئر مین  جناب کنورراج سنگھ  کو ہدایت دی کہ وہ ایسے طور طریقوں میں ملوث ہونے سے باز رہے ، جن میں  قانون کی تیسری شق  کی گنجائشوں کی خلاف ورزی  پائی گئی ہے ۔

2019 کے کیس نمبر  31  میں  حکم کی ایک نقل سی سی آئی کی ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل رابطے  پر دستیاب ہے:

https://www.cci.gov.in/sites/default/files/31-of-2019.pdf

*************

ش ح۔اس ۔رم

U-1348


(Release ID: 1796781) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu