امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے خوردنی تیل اور تلہن کے ذخیرہ  کی حد سے متعلق آرڈر کے نفاذ پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی


مرکز نے 3 فروری 2022 کو آرڈر جاری کرکے 30 جون 2022 تک کے لیے خوردنی تیل اور تلہن  کے ذخیرہ کی حد کی مقدار طے کی

اس آرڈر کا مقصد ملک میں ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ خوردنی تیل اور تلہن کے ذخیرہ اور تقسیم سے متعلق ضابطہ نافذ کرنا ہے

Posted On: 09 FEB 2022 11:59AM by PIB Delhi

حکومت نے 3 فروری 2022 کو ایک آرڈر جاری کرکے 30 جون 2022 تک خوردنی تیل اور تلہن کے ذخیرہ کی مقدار طے کی ہے، تاکہ ملک میں خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے حکومت کے ذریعے اٹھائے گئے متعدد قدم کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔

ذخیرہ کی حدسے متعلق یہ آرڈر  مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خوردنی تیل اور تلہن کے ذخیرہ اور تقسیم کا ضابطہ بنانے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ اس سے حکومت کو ملک میں خوردنی تیل اور تلہن کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے میں مدد ملے گی۔ خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے نے 8 فروری 2022 کو تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں 3 فروری 2022 کو جاری کیے گئے درج بالا آرڈر کے نفاذ پر بات چیت کی گئی۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاستیں /مرکز کے زیرانتظام علاقے سپلائی چین میں کسی قسم کا رخنہ  اور بونافائیڈ تجارت پر کوئی بوجھ ڈالے بغیر ذخیرہ کی حد کی مقدار والے آرڈر کو نافذ کرسکتے ہیں۔

خوردنی تیل کے معاملے میں ذخیرہ کی حد رٹیلرز کے لیے 30 کوئنٹل، ہول سیلرز کے لیے 500 کوئنٹل، بڑی مقدار والے صارفین والی رٹیل دکانوں یعنی بڑے چین والے رٹیلرز اور دکانوں کے لیلے 30 کوئنٹل اور ان کے ڈپو کے لیے 1000 کوئنٹل طے کی گئی ہے۔ خوردنی تیل کی پروسیسنگ کرنے والے افراد اپنی ذخیرہ کی صلاحیتوں میں 90 دنوں تک ذخیرہ کرنے کے قابل ہوں گے۔

خوردنی تلہن کے معاملے میں رٹیلرز کے لیے ذخیرہ کی حد 100 کوئنٹل، ہول سیلرز کے لیے 2000 کوئنٹل ہوگی ۔ خوردنی تلہن کی پروسیسنگ کرنے والے افراد روزانہ ان پٹ کی پیداواری صلاحیت کے مطابق خوردنی تیلوں کی پیداوار کے لیے 90 دنوں تک ذخیرہ کرسکتے ہیں۔ برآمد کاروں اور درآمدکاروں کو اس آرڈر کے دائرہ کار سے باہر رکھا گیا ہے۔

میٹنگ میں یہ بات بتائی گئی کہ اگر کسی متعلقہ قانونی اکائی نے مجوزہ حدود سے زیادہ ذخیرہ کررکھا ہے تو اسے اس کی جانکاری خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمہ کے پورٹل (https://evegoils.nic.in/eosp/login) پر دینی ہوگی اور اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 30دنوں کے اندر کنٹرول آرڈر میں طے کی گئی ذخیرہ کی حدود پر عمل کرنا ہوگا۔  ان اکائیوں کے ذریعے انکشاف کیے گئے ذخیرے کی نگرانی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی اس پورٹل تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا  گیا ہے کہ وہ اس پورٹل کے ذریعے ذخیرہ کی حدود کی مسلسل نگرانی کرتے رہیں۔

مذکورہ بالا قدم سے امید کی جاتی ہے کہ بازار میں ذخیرہ اندوزی، کالابازاری وغیرہ جیسے نامناسب طریقوں کو روکنے میں مدد ملے گی، جس کی وجہ سے خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں اکثر اضافہ ہوتا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بین الاقوامی بازار وں کی موجودہ  قیمتوں کے بارے میں بھی  جانکاری دی گئی اور بتایا گیا کہ کیسے اس کی وجہ سے ہندوستانی بازار متاثر ہورہا ہے۔

 

*****

ش ح۔ ق ت۔ ت ع

U NO:1347


(Release ID: 1796766) Visitor Counter : 231