وزارت دفاع
مغربی بحریہ کمان کی تقسیم انعامات تقریب -2022 ممبئی میں منعقد کی گئی
Posted On:
09 FEB 2022 10:58AM by PIB Delhi
مغربی بحریہ کمان (ڈبلیو این سی) کی تقسیم انعامات تقریب -2022 ممبئی میں 8 فروری 2022 کو منعقد کی گئی۔
وائس ایڈمرل اجیندر بہادر سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، مغربی بحریہ کمان نے ان لوگوں کو بہادری اور نمایاں خدمات کے لیے انعامات تقسیم کیے، جن کے ناموں کا اعلان یوم آزادی 2020 اور یوم جمہوریہ 2021 کے موقع پر کیا گیا تھا۔
اس تقریب کے دوران کمانڈر دھنش مینن اور ہری داس کنڈو ایم سی اے(ایف ڈی) 2 کو نوسینا میڈل ( بہادری کے لیے ) عطا کیے گئے، جبکہ کوموڈور انل ماریا کو نوسینا میڈل (فرائض کی عمل آوری) سے سرفراز کیا گیا۔ آر اے ڈی ایم سندیپ مہتا سرگ آراے ڈی ایم آرتی سرین، کوموڈور شری کانت کیس نور، کیپٹن بیریندرسنگھ بینس، کیپٹن سمت سنگھ سودھی، کیپٹن کپل بھاٹیا اور جے سنگھ، ایم سی پی او-1 (جی ڈبلیو/آنریبل سب لیفٹیننٹ کو وششٹھ سیوا میڈل (وی ایس ایم ) سے سرفراز کیا گیا۔
کمانڈر ان چیف نے آئی این ایس گومتی اور بیس وکچوئلنگ یارڈ (ممبئی) کو بھی اکائی تہنیت نامہ پیش کیا، جنہوں نے پچھلے سال مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
ایڈمرل نے تمام انعام یافتگان کے اہل خانہ سے ملنے والے تعاون کی بھی تعریف کی، جنہوں نے ان فوجی اہلکاروں کے ذریعے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہترین کارکردگی میں ان کی بھرپور مدد کی۔
تقسیم انعامات کی اس تقریب کا انعقاد روایتی طور پر مرکز میں کیا جاتا ہے، لیکن کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے اسے اس بار کمان میں ہی منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران ہندوستانی بحریہ سے تعلق رکھنے والی سینئر اہم شخصیات اور انعام یافتگان کی شریک حیات اور فیملی کے دیگر ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے۔
*****
ش ح۔ ق ت۔ ت ع
U NO:1346
(Release ID: 1796748)
Visitor Counter : 189