وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 پی ایم گتی شکتی نیشنل  ماسٹرپلان  سے متعلق  پیش رفت

Posted On: 08 FEB 2022 1:34PM by PIB Delhi

خزانہ  کے مرکزی وزیر  مملکت  جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال  کے تحریری جواب میں بتایا کہ  بنیادی  ڈھانچے  کے پروجیکٹو ں کی مربوط عمل آوری کے منصوبے کے مقصد سے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے لئے پروجیکٹ کی نشاندہی ڈھانچے اور اقتصادی وزارتوں  سے ملنے و الی معلومات کی بنیاد پر  جاری ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ پی ایم گتی شکتی  ماسٹر پلان کے تحت اب تک جو  پیش رفت کی گئی ہے وہ حسب ذیل ہے:

 ڈ پی آئی آئی ٹی کے تال میل سے اسپیس ایپلی کیشن اور جیو انفارمیٹک  کے لئے  بھاسکر آچاریہ نیشنل انسٹی  ٹیوٹ   نیشنل ماسٹر پلان ( این ایم  پی )پورٹل پر مرکزی وزارتوں /  محکمے کے  ڈیٹا  سطحوں  کو مربوط کررہا ہے ۔شئیر کی گئ معلومات کی  معلومات  کی حد کے لئے  ریاست سے متعلق سحطوں کو  ریاستوں  کے تال میل سے مربوط  کیا گیا ہے۔

سکیٹریوں کے بااختیار گروپ  ، نیشنل  پلاننگ گروپ اور ٹیکنکل سپورٹ  یونٹ تشکیل دیا گیا ہے اور اسے آپریشنلائز  کیا گیا ہے۔ی ایم گتی شکی  این ایم  پی  پر 17 وزارتوں  /  محکموں کے لئے تربیت اور صلاحیت سازی کو مکمل کرلیا گیا ہے اور 5  زونل کانفرنسیز   ا اہتمام کیا گیا ہے

مزید تفصیل بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ  پروجیکٹس  فراہم کی گئی معلومات کی حد تک ایک ساتھ   منصوبہ بندی   اور نفاذ کے لئے پی ایم گتی شکتی  این ایم  پی  پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ مختلف محکموں  اور وزارتوں کو  دو اداروں  ای جی او ایس اور این  پی جی کی  تشکل کے ذریعہ بروقت مطابقت    کیا  گیا ہے۔ ای جی او ایس کی  پہلی میٹنگ کے بعد  چار وزارتوں   /  محکموں   نیتی آیوگ ، مکانات اور شہر امور کی وزارت ، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور کامرس کے محکمے   نے  ڈی جی او ایس کے حصے کے طورپر  مشترکہ  طور  پر شام کی گئی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا  کہ نیٹ ورک  پلاننگ گروپ  ،ریلوے کی وزارت  ،سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ،  بندرگاہوں ،  جہازرانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت ، شہری ہوابازی کی وزارت ، بجلی کی وزارت ، نئی اورقابل  تجدید توانائی کی وزارت ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور ٹیلی مواصلات کے محکمے پر مشتمل   ہے۔

************

 

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-1299


(Release ID: 1796491)