صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت  میں فیئربینک کی بیماری اور کبرالجوارح (ہاتھ پاؤں  یاچہرے کے بے ہنگم  طورسے بڑھ  جانے کا مرض ) کے کیس

Posted On: 08 FEB 2022 12:40PM by PIB Delhi

 

صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت میں وزیرمملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوارنے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

فیئربینک کی بیماری (لمبی ہڈیوں سے علیحدہ  نشونماء  پانے والی ہڈی کی بے ڈھنگی ساخت کے کثیرمعاملات ) کے مریضوں  کو عام طورپردرد کی روک تھام اورہڈیوں وغیرہ کے نقائص کی درستی کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جس کے لئے بھارت میں طبی دیکھ بھال سے متعلق سہ سطحی نگہداشت  مراکز میں سہولتیں موجود ہیں ۔

اس کے علاوہ ایک اورشاذونادر ہونے والی بیماری کبرالجوارح (ہاتھ پاؤں یاچہرے کے بے ہنگم طورپربڑھ جانے کا مرض )، نشونما ء سے متعلق ہارمون کی کثیر مقدار میں ریزش  کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اس جسمانی خامی کی وجہ سے جب یہ بچوں اور نوعمر افراد میں نمایاں ہوتی ہے تو ان کے قد میں اضافہ ہوجاتاہے ۔

ان دونوں قسم کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا میڈیکل کالجوں ، ایمس جیسے مرکزی اداروں اورمرکزی حکومت کے اسپتالوں  جیسے مختلف  طبی سہولتوں میں علاج کیاجاتاہے ۔ ان سہولتوں اوراداروں  میں بالکل مفت یا رعایتی شرحوں  پرعلاج دستیاب ہوتاہے اوراس کے علاوہ تیسرے درجے کی دیکھ بھال سے متعلق نجی اسپتالوں میں بھی اس کا علاج کیاجاتاہے ۔ کبرالجوارح  کے علاج میں استعمال کی جانے والی دوا، لازمی ادویات کی قومی فہرست 2015کے تحت ایک درج شدہ دواہے ۔اس لئے دواؤ ں کی فروخت کی قیمتیں طے کرنے والی قومی اتھارٹی نے قیمتوں کی اوپری حدطے کردی ہے ۔

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-1296



(Release ID: 1796474) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu