وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اٹل پنشن یوجنا کے تحت 24 جنوری، 2022 تک 71 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز کا اندراج کیا گیا

Posted On: 08 FEB 2022 1:36PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ ریگولیٹری اور ترقیاتی اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، مالی سال 22-2021 کے دوران اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے تحت 24 جنوری، 2022 تک 7106743 سبسکرائبرز کا اندراج کیا گیا ہے۔ یہ معلومات وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کسان راؤ کراڈ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اے پی وائی کے تحت جتنے سبسکرائبرز کا اندراج ہوا ہے، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

23,98,934

48,21,632

57,12,824

68,83,373

79,14,142

 

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) حکومت ہند کی ایک اسکیم ہے، جسے  9 مئی، 2015 کو شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد تمام ہندوستانیوں، خاص کر غریبوں، پس ماندوں اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لیے ایک ہمہ گیر سماجی تحفظ کا نظام قائم کرنا ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ یکم جون، 2015 کو عمل میں آیا، اور اس کے انتظام کی ذمہ داری پی ایف آر ڈی اے کے ذمہ ہے۔ اس اسکیم سے ہندوستان کے ہر شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو اور جن کے پاس کسی بینک یا ڈاکخانہ میں اپنا بچت کھاتہ ہو۔

اس اسکیم کے تحت 60 سال کی عمر کے سبسکرائبر کے لیے حکومت ہند کے ذریعے گارنٹی شدہ 1000 روپے، 2000 روپے، 3000 روپے، 4000 روپے اور 5000 روپے کے پانچ پنشن پلان دستیاب ہیں۔  وزیر موصوف نے بتایا کہ سبسکرائبر کی موت پر، حکومت ہند کی طرف سے پنشن کی اتنی ہی رقم اس کے شریک حیات کو بھی فراہم کی جاتی ہے۔

*****

ش ح۔ ق ت۔ ت ع

U NO:1297


(Release ID: 1796468) Visitor Counter : 168