صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خون کے عطیے سے متعلق قومی پالیسی

Posted On: 08 FEB 2022 12:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 8فروری 2022:

حکومت نے  خون کے عطیے سے متعلق قومی پالیسی کی حمایت کے لیے ڈرگس اور کاسمیٹکس (دوسری ترمیم) قواعد  2020 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ قواعد بلڈ بینکس، بلڈ پروسیسنگ اور متعلقہ معاملات کے بارے میں ہیں۔ قواعد کی کاپی ویب سائٹ  https://cdsco.gov.in/opencms/opencms/system/modules/CDSCO.WEB/elements/download_file_division.jsp?num_id=NTc2MQ پر دستیاب ہے۔

حکومت قومی داوازی پروسیسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) کے ساتھ خون اور خون کے اجزا کے پروسیسنگ چارجیز کے بارے میں معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے رہی ہے، تاکہ اسے ڈرگس پرائسیز کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او) کے تحت لایا جائے۔

3 جنوری 2022 کو منعقدہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسٹیٹ بلڈ ٹرانس فیوذژن کونسلس (ایس جی ٹی سی ایس) کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ سفارش کی گئی کہ قومی بلڈ پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔ مزید این جی ٹی سی/ سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسیز آرگنائزیشن سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسیز(ڈی ٹی ای جی ایچ ایس) میں منتقلی کے مرحلے میں ہے۔

صحت  اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بیان دیا۔

*********************

 

 

(ش ح ۔  م ا۔ ت ع)

U.No. 1294


(Release ID: 1796466) Visitor Counter : 171