بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایچ اور ایف، بین، اور جی آئی سی ایس آئی کے زیر انتظام اور مشورے والے فنڈز کے ذریعے ایتھینا ہیلتھ گروپ، انکارپوریٹیڈ کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
08 FEB 2022 11:23AM by PIB Delhi
ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایچ اور ایف، بین، اور جی آئی سی ایس آئی کے زیر انتظام اور مشورے والے فنڈز کے ذریعے ایتھینا ہیلتھ گروپ، انکارپوریٹیڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج ہیل مین اور فرائیڈ مین کیپٹل پارٹنرز ایکس، ایل پی، ہیل مین اور فرائیڈ مین کیپٹل پارٹنرز ایکس (متوازی)، ایل پی، ایچ ایف سی پی ایکس (متوازی-اے)، ایل پی، ایچ اور ایف ایگزیکٹوز ایکس، ایل پی، ایچ اور ایف ایگزیکٹوز ایکس – اے، ایل پی اور ایچ اور ایف ایسوسی ایٹس ایکس، ایل پی(ہیل مین فرائیڈمین ایل ایل سی (ایچ اور ایف) کے ذریعے انتظام شدہ اور مشورے والے فنڈز)، بین کیپٹل فنڈ 13، ایل پی، بین کیپٹل فنڈ (لکس)، 13، ایس سی ایس پی، (بین کیپٹل انویسٹرز ایل ایل سی (بین) کے ذریعے انتظام شدہ اور مشورے والے فنڈز)، ویگو انویسٹ منٹ لمیٹڈ (جی آئی سی اسپیشل انویسٹ منٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی آئی سی ایس آئی) کے ذریعے انتظام شدہ اور مشورے والی انویسٹ منٹ ہولڈنگ ویہیکل)، اور مینروا ہولڈکو، انکارپوریٹیڈ (حصول کنندگان) کے ذریعے ایتھینا ہیلتھ گروپ، انکارپوریٹیڈ (ٹارگیٹ) کے مجوزہ حصول سے متعلق ہے۔
حصول کنندگان کو متوازی خصوصی مقصد والی گاڑیوں کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ ان کی بنیادی تجارتی سرگرمی، لگائے گئے سرمایہ کی پذیرائی حاصل کرنے کے مقصد سے فنڈز کی سرمایہ کاری ہے۔
ٹارگیٹ، میساچوسٹس، امریکہ میں کمپنی کا ہیڈکوارٹر ہے۔ یہ کلاؤڈ پر مبنی میڈیکل ریکارڈ، ریونیو سائیکل، مریض کی مصروفیت، نگہداشت میں تعاون، اور آبادی کی صحت سے متعلق خدمات کے ساتھ ساتھ پوائنٹ آف کیئر موبائل ایپلی کیشنز فراہم کنند ہے۔ یہ مصنوعات اور خدمات حفظان صحت کی صنعت کے لیے تیار کی گئی ہیں، خاص کر برسرکار طبی طور طریقوں، اسپتالوں اور طبی نظام اور طبی منصوبوں سے متعلق ہیں۔ ایکسس ہیلتھ کیئر سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکسس) میں ٹارگیٹ کا ایک اقلیتی مفاد ہے، جو ہندوستان میں واقع صارفین کی صحت کے لیے ریونیو سائیکل مینجمنٹ سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔
مجوزہ امتزاج کے نتیجہ میں، حصول کنندگان مسابقتی قانون، 2002 کے لحاظ سے مینروا پیرنٹ، ایل پی اور اس کی مکمل کنٹرول شدہ ذیلی کمپنی، مینروا بڈکو انکارپوریٹیڈ کے ذریعے ہدف کا بالواسطہ، مشترکہ کنٹرول حاصل کریں گے۔
سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر آنا ابھی باقی ہے۔
*****
ش ح۔ ق ت۔ ت ع
U NO:1290
(Release ID: 1796452)
Visitor Counter : 160