شہری ہوابازی کی وزارت
نو(9) جنوری 2022 تک 86.05 لاکھ مسافرو ں نے ریجنل کنکٹوٹی اسکیم (آر سی ایس)-اُڑان پروازوں کے تحت سفر کیا
آر سی ایس اڑان کے تحت علاقائی ہوائی اڈے ائیر ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ دیکھ رہے ہیں
Posted On:
07 FEB 2022 4:24PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ شہری ہوابازی کی وزارت نے علاقائی ائیر کنکٹوٹی کو تحریک دینے اور عوام میں ہوائی سفر کو قابل استطاعت بنانے کے لئے 21 اکتوبر 2016 کو ریجنل کنکٹوٹی اسکیم ( آر سی ایس)- اڑان(اڑے دیش کا عام ناگرک ) کا آغاز کیا ہے۔ اڑان مارکیٹ پر مبنی یہ ایک جاری اسکیم ہے، جہاں اس اسکیم کے تحت روٹس (راستوں ) اور زیادہ منزلوں / اسٹیشنو ں کا احاطہ کرنے کے لئے وقتاََ فوقتاََ نیلامی یا بولی کے راؤنڈس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ خواہشمند ائیر لائنز کا اندازہ لگانے والوں نے ایسے مخصوص روٹس کا مطالبہ کیا ہے ، جو ان ہوائی اڈوں کو جوڑتے ہیں اور بولی کے وقت میں انہوں نے اپنی تجاویز پیش کیں ۔
اڑان اسکیم کے تحت حصولیابیاں اور ملک میں شہری ہوابازی کےسیکٹر کو تقویت دینے کے لئے اقدامات حسب ذیل ہیں:
1-اب تک 948 ویلڈ روٹس میں سے 65 ہوائی اڈوں کو شامل کرتے ہوئے (جن میں 8 ہیلی پورٹس اور دو واٹر ایروڈرونس شامل ہیں) ، 403 روٹس کو اڑان کے تحت ملک بھر میں چالو کیا گیا ہے۔
2- لگ بھگ 86.05 لاکھ مسافروں نے 9 جنوری 2022 تک اڑان کے شروع ہونے کے بعد سے اڑان پروازوں پر سفر کیا۔
3- اڑان نے ٹائر -2 اور ٹائر -3 شہروں میں عوام کے سفر کے راستے تبدیل کئے ۔ جھرسو گوڈا ، کشن گڑھ ، بیلگام اوردربھنگہ جیسے ہوائی اڈے ائیر ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ یہ اسکیم ایک سستی قیمت پر پرواز کے لئے عام آدمی کو ایک منفرد موقع کی پیش کش کرتی ہے، جس کے لئے حکومت نےسیٹوں کے لئے ہوائی کرائے مقرر کئے ہیں ، جہاں وی جی ایف کو آر سی ایس اسکیم کے تحت ائیر لائنز کے لئے توسیع کی گئی ہے۔
4- اڑان اسکیم نے ہیلی پورٹس کے استعمال کے ذریعہ پہاڑی علاقوں اور جزائر میں ہیلی کاپٹر خدمات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔
5-شہری ہوابازی کے سیکٹر اور معاشی ترقی کے درمیان رابطہ پوری طرح تسلیم کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم آئی سی اے او کے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ائیر کنکٹو ٹی کے ذریعہ اقتصادی طورپر 3.1 اور روزگار کے لحاظ سے 6.1 کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔
6- صحت اور خاندا نی بہبود کی وزارت اور داخلی امور کی وزارت کے مشور ے سے ائیر لائنز کے لئے کووڈ رہنماخطوط اور پروٹوکول وضع کئے گئے ہیں تاکہ کووڈ عالمی وبا کے دوران ہوائی مسافروں کے اعتماد میں اضافہ کیا جاسکے ۔
7- دیگر اقدامات میں ای – بورڈنگ ،ویب چیک ان ، بیگج وغیرہ کے کنٹریکٹ لیس ڈراپنگ شامل ہیں۔
************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-12 81
(Release ID: 1796413)
Visitor Counter : 139