شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این اے ایس پی کے تحت ہوائی قلابازیاں، ایئر وماڈلنگ، شوقیہ طور پر تیار کردہ اور تجرباتی ہوائی جہاز، بیلوننگ، ڈرونس گلائڈنگ اور ہینگ گلائڈنگ جیسے فضائی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 FEB 2022 4:26PM by PIB Delhi

 

شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیرمملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دیں کہ ملک میں فضائی کھیلوں کو فروغ دینے کی غرض سے، حکومت نے قومی فضائی کھیل پالیسی کا مسودہ (این اے ایس پی-2022) تیار کیا ہے۔ پالیسی کا یہ مسودہ یکم جنوری 2022 کو عوامی تبصروں کے  لئے جاری کیا گیا تھا اورلوگوں کی طرف سے تاثرات داخل کرنے کے لئے آخری تاریخ 31 جنوری 2022 تھی۔ حکومت موصول ہونے والے تبصروں کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔

این اے ایس پی 2022 مسودے کے مطابق، ہندوستان کو فضائی کھیلو ں کاعالمی مرکز بنانے کے سلسلے میں مجوزہ کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. اس پالیسی کے تحت بہت سے فضائی کھیلوں کا احاطہ کیا جائے گا، جن میں ہوائی قلابازیاں، ایئروماڈلنگ، شوقیہ تیار کردہ اور تجرباتی ہوائی جہاز، غبارے کی اڑان،ڈرونس گلائڈنگ،ہینگ گلائڈنگ،پیراگلائڈنگ، مائکرولائٹنگ اور پیراموٹرنگ،  اسکائی ڈائیونگ اورونٹیج ایئر کرافٹ شامل ہیں۔
  2. حکومت فضائی کھیلوں کے ماہرین خصوصی طور پر اس پروگرام میں شامل کرتے ہوئے،ایک سادہ،اسٹیک ہولڈرس کے لئے دوستانہ اور موثر نظم وضبط کاڈھانچہ تیار کرسکتی ہے۔
  3. آتم نربھر بھارت ابھیان کی پیروی کرتے ہوئے ،  فضائی کھیلوں کے ساز وسامان کی اندرون ملک ڈیزائننگ، تیاری اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔
  4. حکومت کوشش کرے گی کہ عالمی فضائی کھیلوں کے مقابلوں میں ہندوستان سے  بڑی تعداد میں کھلاڑی حصہ لیں۔
  5. اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ہمت افزائی کی جائے گی کہ وہ اپنے نصابات میں فضائی کھیلوں کو شامل کریں۔

سال 21-2022 کے لئے ملک میں فضائی کھیلوں کو پروان چڑھانے کی غرض سے ایک کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ جیسے ہی فضائی کھیلوں سے متعلق قومی پالیسی 2022 کو  حتمی شکل دی جاچکے گی او رمجوزہ ایئر اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایس ایف آئی) کی تشکیل کی جاچکے گی، تو حکومت ضرورت اور استحقاق کی بنیاد پر فنڈس جاری کرسکےگی۔

 

*****

 (ش ح –س ب ۔ ف ر)

U.No:1279


(ریلیز آئی ڈی: 1796389) وزیٹر کاؤنٹر : 149
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Bengali , Tamil