پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

حکومت خام تیل کی قیمت کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی گہری تشویش ظاہر کرنے کے لیے  خام تیل کی پیداوار کرنے والے ملکوں ، اوپیک اور دیگر بین الاقوامی فورموں کے ساتھ دو طرفہ طور پر بات کر رہی ہے

Posted On: 07 FEB 2022 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07 فروری، 2022/ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب رامیشور تیلی نے ، راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریر ی جواب میں بتایا کہ ورلڈ آئل آؤٹ لُک میں ، جو پیٹرولیم برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کی ایک اہم اشاعت ہے ،بتایا ہے کہ امید ہے کہ بھارت میں تیل کی مانگ 2045 تک تقریباً 11 ملین بیرلس روزانہ ہو جائے گی۔ جبکہ 2021 میں یہ تقریباً 4.9 ملین بیرلز روزانہ تھی۔

حکومت  تمل ناڈو سمیت ملک کی توانائی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی  ہے جیساکہ بھارت کی تمام ریاستوں میں تیل اور گیس کی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح  نئے ملکوں اور خطوں سے تیل کی درآمد کی جا رہی ہے  اور روایتی ایندھن کے علاوہ  توانائی کے نئے وسائل جیسے ایتھنول ، کمپریسڈ بایو گیس اور ہائیڈروجن وغیرہ تک کا استعمال  بھی بڑھ رہا ہے ، جیسے کہ ایتھنول بلینڈنگ پروگرام ، کم خرچ ٹرانسپورٹیشن کی جانب دیرپا متبادل جیسی اسکیمیں۔

اس کے علاوہ، حکومت خام تیل پیدا کرنے والے ملکوں اوپیک اور دیگر بین الاقوامی فورموں کے سربراہان  کے ساتھ خام تیل کی قیمت کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی گہری تشویش کے سلسلے میں بات چیت کرتی رہی ہے اور صارف ملکوں کے لیے ذمہ دارانہ اور معقول قیمتوں کے لیے بھارت کی مضبوط ترجیح کے بارے میں بھی بات کرتی رہی ہے۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1254



(Release ID: 1796364) Visitor Counter : 128