وزارت خزانہ

 محکمہ انکم ٹیکس کے نئے ای- فائلنگ پورٹل پر تقریباً6.17 کروڑ انکم ٹیکس ریٹرن  (آئی ٹی آر) اور تقریباً  19 لاکھ خصوصی ٹیکس آڈٹ رپورٹ (ٹی اے آر) داخل کی گئیں

Posted On: 07 FEB 2022 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی-7فروری 2022

محکمہ انکم ٹیکس کے نئے ای فائلنگ پیپر پر  6 فروری 2022 تک تقریباً 6.17  کروڑ  انکم ٹیکس  ریٹرن (آئی ٹی آر) اور تقریباً 19 لاکھ  خصوصی ٹیکس آڈٹ رپورٹ  (ٹی اے آر) داخل کی گئی ہیں۔

تخمینہ سال 22-2021 کے لئے داخل کئے گئے 6.17 کروڑ آئی ٹی آر میں سے  48 فی صد آئی ٹی آر -1 (2.97 کروڑ) 9فی صد آئی ٹی آر -2 (56 لاکھ) 13 فی صد آئی ٹی آر -3 (81.6 لاکھ) 27 فی صد، آئی ٹی آر -4 (1.65کروڑ) آئی ٹی آر -5(10.9 لاکھ) ، آئی ٹی آر -6 (4.84 لاکھ) اور آئی ٹی آر-7 (1.32 لاکھ) ہیں۔

مالی سال 22-2021 میں 1.73لاکھ سے بھی زیادہ  فارم 3سی اے۔3 سی ڈی اور 16.62 لاکھ  فورم ، 3 سی بی  3 سی ڈی داخل کئے گئے ہیں۔ 6 فروری 2022 تک 1.61لاکھ سے بھی زیادہ   دیگر ٹیکس  آڈٹ رپورٹ ( فارم 10 بی، 29 بی، 29 سی، 3 سی ای بی، 10 بی بی ) داخل کی گئیں ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس ای میل، ایس ایم ایس  اور ٹویئٹر کے ذریعہ  ٹیکس دہندگان کوریمانڈر جاری کرتا  رہا ہے   اور ٹیکس دہندگان اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو آخری وقت تک انتظام نہیں کرنے  اور بغیر کسی تاخیر کے  اپنی ٹیم  اے آر / آئی ٹی آر داخل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی  کرتا رہا ہے۔    اس کے علاوہ  کسی بھی شکایت کے لئے حل کےمقصد  سے ٹیکس ریٹرن داخل کرنےو الے کی   مدد کرنے کے لئے  دو نئے ای  میل آئی ڈیTAR.helpdesk@incometax.gov.in    ۔اور ITR.helpdesk@incometax.gov.inفراہم کی گئی ہیں۔ تمام ٹیکس دہندگان / ٹیکس پروفیشنلس، جنہیں تخمینہ سال 22-2021 کے لئے  ابھی تک  اپنی ٹیکس آڈٹ رپورٹ  یا  انکم ٹیکس   ریٹرن داخل نہیں کئے ہیں، سے درخواست ہے کہ آخری وقت میں  زبرست بھیڑ سے بچنے کے لئے وہ فوری  طور   پر ٹی اے آر/ ریٹرن داخل کردیں۔

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1257

 



(Release ID: 1796310) Visitor Counter : 140