بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

این ایس آئی سی کی کامیابیاں

Posted On: 07 FEB 2022 3:52PM by PIB Delhi

 

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے تحت سرکاری شعبے کی ایک کمپنی، چھوٹی صنعتوں کی کاروپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی)مارکیٹنگ، ٹیکنالوجی، قرضے اور خام مال کی ضرورت کی سہولت جیسی دیگر معاون خدمات کے تحت ، ایم ایس ایم ایز کو مربوط تعاون فراہم کرتی ہے۔اس میں  مواد کی خریداری اور ایم ایس ایز کو اسکی فراہمی کے لیے بلک مینوفیکچررس کے ساتھ اس کا انتظامات کرنا، خام مال کی خریداری کے لیے قرضہ جاتی معاونت، ٹینڈر اور کنسورشیا کی مارکیٹنگ اور ایم ایس ایم ایز کوتکنیکی مدد اور اس کی واحد پوائنٹ اندراجی اسکیم کے تحت بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کا اندراج شامل ہے۔

این ایس آئی سی کی طرف سے پچھلے پانچ برسوں کے دوران منعقد کئے گئے انٹر پرینیور اور اورینٹیشن پروگراموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

پروگراموں کی تعداد

شرکاء کی تعداد

2017-18

574

50448

2018-19

117

6798

2019-20

110

8977

2020-21

14

1021

2021-22*

22

1571

*جنوری 2022 تک

 

 

گذشتہ پانچ برسوں کے دوران این ایس آئی سی کے تکنیکی خدمات کے مراکز کی کامیابیوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

سال

تربیت شدہ آموزگاروں کی تعداد

خدمت فراہم کردہ ایم ایس ایم ای کی تعداد

2017-18

36437

5915

2018-19

41201

8132

2019-20

54624

9438

2020-21

33527

8906

2021-22*

27254

7996

*27 جنوری 2022 تک

 

 

یہ معلومات، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر  جناب نارائن رانے، نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ministry of Micro,Small & Medium Enterprises

Achievements of NSIC

(Release ID : 1796143)

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1250



(Release ID: 1796292) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Marathi , Tamil