وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے ہندوستان میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لئے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ –آتم نر بھر بھارت کی سمت میں ایک پہل، تیار کیا ہے: جی کشن ریڈی

Posted On: 07 FEB 2022 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07؍فروری؍2022:

 

وزارت سیاحت نے دیہی سیاحت  کے وسیع امکانات کی شناخت کی ہے اور سیاحت کے اس خصوصی شعبے کی تشہیر اور ترقی کے لئے سرگرم طور سے کام کررہی ہے۔ وزارت سیاحت نے ہندوستان میں دیہی سیاحت کے فروغ کے لئے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ –آتم نر بھر بھارت کی سمت میں ایک پہل تیار کیا ہے،جسے متعلقہ مرکزی وزارتوں، تمام ریاستی حکومتوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی انتظامیہ اور اس صنعت سے جڑے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساجھا کیا ہے۔ حکمت عملی پر مبنی دستاویز درج ذیل اہم ستون  کو ظاہرکرتا ہے:

  1. دیہی سیاحت کے لئے آئیڈیل پالیسی اور اعلیٰ ترین طور طریقے
  2. دیہی سیاحت کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور پلیٹ فارم
  3. دیہی سیاحت کے لئے کلسٹرس کو فروغ دینا
  4. دیہی سیاحت کے لئے کاروباری امداد
  5. اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیت سازی
  6. حکمرانی اور ادارہ جاتی ڈھانچہ

مذکورہ باتوں کے علاوہ دیہی ترقیات کی وزارت (ایم او آر ڈی)نے مطلع کیا ہے کہ شیاما پرساد مکھرجی روربن مشن(ایس پی ایم آر ایم)منصوبہ کے تحت 21اِکائیوں کو کلسٹر ترقی کے لئے ضروری مانا گیا ہے اور سیاحت کا فروغ اِن اِکائیوں میں سے ایک ہے۔

وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

               

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1270)


(Release ID: 1796290) Visitor Counter : 160
Read this release in: English , Hindi , Telugu