وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کے لئے 1300کروڑ روپے سے زیادہ کے 16پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے:جناب جی کشن ریڈی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 FEB 2022 5:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07؍فروری؍2022:
سیاحتی مقامات کی نشاخت اور ان کی ترقی بنیادی طورسے متعلقہ ریاستی سرکار ؍مرکز کے زیر انتظام ریاست کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ حالانکہ وزارت سیاحت اپنے ’سودیش درشن‘منصوبے کے تحت ملک میں سیاحت سے جڑے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ریاستی سرکار؍مرکز کے زیر انتظام ریاست کی انتظامیہ؍مرکزی ایجنسیوں وغیرہ کو فنڈ فراہم کرتی ہے۔ وزارت سیاحت نے اس منصوبے کے تحت ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کے لئے کل 1337.63کروڑ روپے کے 16پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔وزارت سیاحت نے اپنی ’سودیش درشن‘منصوبےکے تحت آسام میں دو پروجیکٹوں کو منظوری دی۔
وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 1269)
(ریلیز آئی ڈی: 1796288)
وزیٹر کاؤنٹر : 174