اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے شعبے میں تحقیق وترقی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 FEB 2022 2:24PM by PIB Delhi

اسٹیل کے مرکزی وزیرجناب رام چندرپرساد سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں ۔

اسٹیل کی وزارت  ‘‘لوہے اوراسٹیل کے شعبے میں تحقیق وترقی کو فروغ ’’ دینے کی اسکیم کے ذریعہ اسٹیل کے شعبے میں تحقیق وترقی کے لئے  مالی امداد فراہم کرتی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت گذشتہ پانچ سالوں کے دوران تقسیم کی گئی رقم کی تفصیلات  درج ذیل ہیں :

مالی سال

رقم (لاکھ روپے میں )

2021-22 (تاحال )

87.97

2020-21

53.95

2019-20

1500.00

2018-19

1500.00

2017-18

1400.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل ) اور راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آرآئی ایم ایل) نے جدید کاری اور توسیعی پروجیکٹوں  کے لئے عالمی سطح پرموجود بہترین دستیاب ٹیکنالوجیز (بی اے ٹی ) کو اپنا یاہے اوربہتربنائے گئے  ٹیکنو اقتصادی پیمانے جیسے کہ کوک کی شرح میں کمی ، پلویرائزڈکول انجکشن (پی سی آئی ) کی شرح میں  اضافہ ، بی ایف کی پیداواروغیرہ میں بہتری جیسے اقدامات کئے ہیں ، جس کے نتیجے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کافی کمی آئی ہے اور اس کی سطح 2005کی 3.1ٹی /ٹی سی ایس کی سطح سے گھٹ کر 2021میں 2.55ٹی /ٹی سی ایس ہوگئی ہے ۔ اپنائی گئی بہترین دستیاب ٹیکنالوجیوں کی فہرست درج ذیل ہے ۔

ایس اے آئی ایل اور آرآئی این ایل  کے ذریعہ اپنائی گئی بہترین دستیاب ٹیکنالوجیز (بی اے ٹی ) درج ذیل ہیں :

  • بجلی پیداکرنے کے لئے کوک اوون بیٹریز سے حساس درجہ حرارت کی بازآوری کے لئے کوک ڈرائی کوئنچنگ ٹیکنالوجی ۔
  • بجلی میں بی ایف گیس کی فاضل پریشرانرجی کی بازآوری کے لئے چمنیوں میں  ٹاپ پریشر ریکوری ٹربائن 
  • بھاپ یا بجلی پیداکرنے کے لئے سنٹرپلانٹ میں سنٹرکولر ویسٹ ہیٹ ریکوری سسٹم  ۔
  • چولھے میں داخل ہونے والی ہوا کو  گرم ہونے سے روکنے کے لئے فضلہ کے استعمال کی خاطربلاسٹ فرنیس ہاٹ اسٹو ویسٹ گیس ریکوری سسٹم
  • چمنیوں کو دوبارہ گرم کرنے میں  ایندھن کے استعمال کے لئے کنورٹربلوؤنگ سے ایل ڈی گیس کی بازآوری کے لئے اسٹیل میلٹنگ شاپ  میں ایل ڈی گیس ریکوری سسٹم
  • پروسیس بھاپ پیداکرنے کے لئے رولنگ مل کی دوبارہ گرم ہونے والی چمنیوں میں ایویپو ریٹنگ  سسٹم ۔

*****

ش ح ۔ق ت ۔ ع آ

U-1245


(ریلیز آئی ڈی: 1796122) وزیٹر کاؤنٹر : 200
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali , Tamil