بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کی وزارت نے تقریباََ 827 کروڑروپے کی مانگ ترغیبی رقم کے ذریعہ پہلی فروری 2022 تک ایف اے ایم ای انڈیااسکیم کے تحت 231257 الیکٹرک گاڑیوں کو تعاون دیا


وزارت نے ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم مرحلہ-2 کے تحت 25 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 68 شہروں میں 2877 چارجنگ اسٹیشنوں کو منظوری دی

Posted On: 04 FEB 2022 4:10PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن  پال گوجر نے آج راجیہ سبھا  میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انڈیا ( ایف اے ایم ای   انڈیا) اسکیم میں  ہائی برڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور انہیں تیزی سے اپنانے کے مرحلہ دوئم کے تحت  تقریباََ 827 کروڑروپے کی   مانگ  ترغیبی رقم کے ذریعہ  ایک فروری  2022 تک  231257  الیکٹرک گاڑیوں   کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ایم ایچ آئی  نے اس اسکیم کے تحت  26 ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انٹر سٹی اور انٹراسٹی سرگرمیوں  کے لئے  65 شہروں   / ایس ٹی یوز / سی ٹی یوز  /  ریاستی سرکاروں   ، کمپنیوں کے لئے 6315  ای بسوں کی منظوری  دی ہے۔ وزارت  نے  انڈیا اسکیم مرحلہ-2  میں  ہائی برڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور انہیں تیزی سے اپنانے کے لئے ایف اے ایم ای انڈیا کے تحت  25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  68 شہروں میں  2877 چارجنگ اسٹیشنوں کی  بھی منظوری دی ہے۔50  اوریجنل  آلات  بنانے والوں   کا رجسٹریشن کیا گیا ہے  اور اس اسکیم کے تحت 28  جنوری  2022  کو  ان کی  106 الیکٹرک گاڑی ماڈلز  کو  دوبارہ  ویلی ڈیٹ کیا گیا ہے ۔دو پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں  پچھلے سال کے مقابلے میں رواں  سال کے دوران کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ انڈین  آٹو موبائل مینوفیکچررز کی سوسائٹی  ( ایس آئی اے ایم ) کی رپورٹ کے مطابق آٹو انڈسٹری  ہر ٹرک  کے لئے  13  افراد کے واسطے  روزگار پیدا کرتی ہے اور ہر کارکے لئے 6  افراد اور ہر تھری وھیلر کے لئے 4   افراد اور ہر ٹو وھیلرس کے لئے ایک شخص کے واسطے روزگار پیداکرتی ہے۔

نیشنل الیکٹرک موبلٹی مشن پلان ( این ای ایم ایم پی)2020 ایک نیشنل مشن ڈاکو منٹ ہے ، جس میں ملک میں  الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور ان کو تیزی سے اپنانے کے لئے ایک روڈ میپ اور ویژن فراہم کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ  قومی  ایندھن  سکیورٹی کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ ماحول دوست اور سستا ٹرانسپورٹ فراہم کیا جاسکے اور جس سے انڈین آٹو موٹیو انڈسٹری عالمی مینوفیکچرنگ قیادت حاصل کرسکے۔ این ای ایم ایم پی  2020 کے حصے کے طورپر بھاری صنعتوں کی وزارت نے  2015  میں  ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم  وضع کی تھی تاکہ ہندوستان میں  الیکٹرک  /  ہائی برڈ وھیکلز ( ایکس ای وی ایس )  کو اپنانے کو فروغ دیا جاسکے ۔ اس اسکیم کا پہلا مرحلہ  895  کروڑروپے کے بجٹ خرچ کے ساتھ  31  مارچ  2019  تک دستیاب تھا۔ ایف اے ایم انڈیا اسکیم کے اس  مرحلے  میں  4 فوکس ایریاز  یعنی   ٹکنالوجیکل ترقی ،ڈیمانڈ جنریشن،  پائلیٹ پروجیکٹ اور چارجنگ ، بنیادی ڈھانچے کے حصے ہیں ۔اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں   لگ بھگ   359 کروڑروپے کی کل مانگ   ترغیبات کے ساتھ تقریباََ 2.8  لاکھ ایکس ای وی  کے ساتھ تعاون کیا گیا  اس کے علاوہ  اس اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت 425  الیکٹرک اور ہائی برڈ بسوں کی منظوری دی گئی ۔ 425  الیکٹر ک اور ہائی برڈ بسیں  تقریباََ 280 کروڑروپے کی سرکاری ترغیب کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں تعینات کی گئی ہیں ۔  بھاری  صنعتوں کی وزارت نے ایف اے ایم ای * انڈیا اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت43 کروڑروپے کے لئے   تقریباََ  520 چارجنگ اسٹیشنوں   /  بنیادی ڈھانچے کو بھی منظوری دی تھی۔

الیٹریفائڈ  ٹرانسپورٹ میں  جدید   تحقیق کی لئے مہارت کے سینٹر کے قیام  ، بنیادی ڈھانچے کی جانچ کے قیام جیسے   ٹکنالوجی ترقیاتی  پروجیکٹوں کے لئے  تقریباََ 158  کروڑروپے مالیت کے پروجیکٹس کو منظوری  دی گئی ۔ اس کے علاوہ   آٹوموٹیو  ریسرچ  ایسوسی ایشن آف انڈیا ،آئی آئی ٹی مدراس ، آئی آئی ٹی کانپور ،  نان فیرس میٹریل  ٹکنالوجی  ڈیولپمنٹ سینٹر ،علی گڑھ  یونیورسٹی جیسے مختلف  اداروں اور تنظیموں  کے لئے بیٹری  انجنئرنگ  وغیرہ کے لئے بھی   158  کروڑروپے  مالیت کے پروجیکٹس  کو منظوری دی گئی ۔ ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم  کے  پہلے مرحلے کے دوران  حاصل کئے گئے  تجربے اور نتیجے کی بنیاد پر اور  تمام شراکت داروں  نیز صنعت اور  انڈسٹری کی ایسوسی ایشنوں  کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد حکومت نے   کُل  10  ہزارکروڑ رپے کے امداد ی بجٹ کے ساتھ  یکم اپریل  2019 سے شروع  ہونے والے  5 سال کی مدت کے لئے ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم کے مرحلہ -2  کو نوٹی فائڈ کیا۔اس مرحلے میں  خاص  طور پر پبلک اور  مشترک  ٹرانسپورٹیشن کی بجلی کاری کی حمایت  پر توجہ دی گئی اور اس کا مقصد  مانگ ترغیب  کے  ذریعہ     7090  ای-بسوں  ،  5 لاکھ ای –تھری  وھیلرس ،  55 ہزار  ای –فور وھیلرس  پسنجر کار  اور  10  لاکھ ای –ٹووھیلرس  کی   حمایت کرنا ہے ۔  اس کے علاوہ  اس اسکیم کے تحت چارجنگ  بنیادی  ڈھانچے کی  بھی حمایت کی گئی ہے۔

ایف اے ایم ای  انڈیا  اسکیم کا مرحلہ -2  حسب ذیل  تین حصوں کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے ۔

  1. مانگ ترغیبات
  2. چارجنگ اسٹیشنوں کے نیٹ ورک کا قیام
  3. تشہیری  ، آئی ای سی  ( انفارمیشن  ، ایجو کیشن اور کمیونی کیشن ) سرگرمیوں  سمیت  اس اسکیم کا انتظام

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-1228



(Release ID: 1796083) Visitor Counter : 237


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi