وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم کی جھانکی بھارت کی تعلیم کے ماضی،حال اور مستقبل کے درمیان ایک کڑی بُنتی ہے: جناب دھرمیندر پردھان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2022 4:51PM by PIB Delhi

 

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے یوم جمہوریہ پریڈ، 2022 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے زمرہ میں وزارت تعلیم کی جھانکی کو سب سے بہتر جھانکی کا انعام ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کی جھانکی نے بھارت کے شاندار ماضی، حال اور مستقبل میں تعلیم کے اسمارٹ مستقبل کو ایک دھاگے میں پروتے ہوئے ’’ویدوں سے میٹاورس تک‘‘ کے مشمولات کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس جھانکی کے توسط سے دورِ قدیم سے لے کر دور جدید تک کے تعلیمی نظریات کو نمایاں کرنے کے لیے وزارت کے عہدیداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یوم جمہوریہ پریڈ 2022 میں مسابقتی پیشکش کے دیگر فاتحین کو بھی مبارکباد دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1160

 


(ریلیز آئی ڈی: 1795745) وزیٹر کاؤنٹر : 128
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu