جل شکتی وزارت

کامیابی کی داستان: سووَچھ بھارت مشن


ملپ پورم کا کیزھٹّور گاؤں کھلے میں رفع حاجت سے مبرا مثالی گاؤں ہے

Posted On: 04 FEB 2022 2:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 فروری 2022:

کھلے میں رفع حاجت سے مبرا(او ڈی ایف) بنانے کی مختلف کوششوں کے سبب کیرالا کے ملپ پورم ضلع میں کیزھٹّور گاؤں آج کھلے میں رفع حاجت سے مبرا مثالی گاؤں ہے۔ قدیم ولّوناڈ کی دارالحکومت کے طورپر اپنی سماجی۔ ثقافتی مطابقت کے لیے مشہور اس گاؤں نے پیرنتھلامنا بلاک میں دیگر گرام پنچایتوں (جی پی) کے مقابلے میں صفائی ستھرائی اور فضلہ انتظام کاری کا بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ اسے 2016 میں کھلے میں رفع حاجت سے مبرا گاؤ قراردیا گیا تھا۔

کیزھٹّور گاؤں گھر گھر جاکر 100 فیصد خشک کچرا اکٹھا کرنے اور وسیلے پر گیلے کچرے کی صد فیصد انتظام کاری پر فخر کر سکتا ہے۔گاؤں نے تمام اداروں اور 70 فیصد گھروں سے نکالے گئے کچرےکو اکٹھا کرنے کے لیے کامبیابی کے ساتھ صارف فیس جمع کی ہے۔

جی پی سطح پر ایک مٹیرئیل کلکشن فیسلٹی (ایم سی ایف) دستیاب ہے اور بلاک کی سطح پر ریسورس ریکوری فیسلٹی (آر آر ایف)  کے توسط سے آگے تک رسائی کے لیے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ایک پہل قدمی جس نے خشک کچرے یا غیر بایو ڈیگریڈیبل کچرے کی مقدار کو کامیابی کے ساتھ کم کر دیا ہے،وہ تمام سرکاری دفاتر، اداروں، اور گرام پنچایت کے دائرے میں منعقدہ پروگراموں کے لیے گرین پروٹوکول کا مؤثر نفاذ ہے۔

گرین پروٹوکول لازمی طور پر اقدامات کا ایک سیٹ ہے، جس کے  نفاذ سے کچرے میں خاطر خواہ طور پر کمی آتی ہے کیونکہ اس میں ڈسپوزل کا استعمال نہ کرنے اور کانچ، اسٹین لیس، اور چینی مٹی کے برتن کراکری اور کٹلری جیسے متبادل کا استعمال کرنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

گرین پروٹوکول، کیرالا میں ایک ماحولیاتی ثقافتی انقلاب  ہے، حقیقی طور پر ایک تحریک بن گیا ہے۔ جب کسی بھی تقریب میں گرین پروٹوکول نافذ کیا جاتا ہے، تو غیر بایوڈیگریڈیبل فضلہ پیداوار صفر کے قریب پہنچ جاتی ہے۔ اس لیے، تقریب  کے بعد فضلہ انتظام کاری کا سوال تقریباً نہ کے برابر ہوجاتا ہے۔کیرالا میں منعقدہ قومی کھیلوں کے دوران پہلی مرتبہ اس کی کوشش کی گئی تھی اور اب یہ گرین پروٹوکول کو نافذ کرنے والی شادیوں سمیت دیگر کاموں کے ساتھ عوامی تحریک بن گیا ہے۔

اس کی کامیابی کی ایک اور حکمت عملی کے تحت ٹھوس فضلہ انتظام کاری (ایس ڈبلیو ایم) پہل قدمیوں  کو نافذ کرنے کے لیے ایک باہری ایجنسی کو شراکت دار بنایا گیا۔ ایجنسی گرام پنچایت انتظامیہ کی رہنمائی میں ایس ڈبلیو ایم پہل قدمی کی باقاعدہ نگرانی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

خصوصی طور پر، تمام اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور سرکاری دفاتر میں بیت الخلاء کی سہولت دستیاب ہے۔

80 فیصد سے زائد گھروں اور اداروں کے پاس اپنی وسیلے کی سطح کی ایس ڈبلیو ایم سہولتیں موجود ہیں، جبکہ تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں ٹھوس فضلہ کی انتظام کاری کے لیے اپنا خود کا نظام اور رقیق فضلےکی انتظام کاری کے لیے سوک پٹ کا انتظام ہے۔

عوام کو صفائی ستھرائی اور اس کی اہمیت کے  بارے میں بیدار رکھنے کے لیے آئی ای سی سرگرمیوں پر توجہ دی جاتی ہے، وسیلے کی سطح پر کوڑے کو الگ کرنے کو بڑھاوا دینا، وسیلے پر ہی گیلے کچرے کا انتظام کرنا اور کچرا پیدا کرنے والوں کو، گھر گھر کوڑا جمع کرنے اور پروسیسنگ کے لیے صارف فیس ادا کرنے کے لیے ترغیب فراہم کرنا ہے۔

*****

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1146



(Release ID: 1795721) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Malayalam