عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس اب متبادل نہیں بلکہ ضرورت ہے، وزیراعظم مودی کی قیادت میں ٹیکنالوجیکل اختراع گورننس نظام کا ہال مارک بن گیا ہے


وزیر موصوف نے مشن کرم یوگی کے صلاحیت سازی کمیشن کے پروگرام ‘‘پبلک ایڈمنسٹریشن میں اختراعات’’ کا افتتاح کیا

پورے ملک میں کامیاب اختراعات کو فروغ دینے کیلئے سبھی کی رسائی کا سی بی سی معلوماتی خزینہ قائم کیاجائیگا:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

مؤثر حکمرانی کیلئے کامیاب اختراعات کو راغب کرنے کیلئے تقریباً 31 لاکھ سول سروینٹ کیلئے اختراعی پورٹل کھلا رہے گا

Posted On: 04 FEB 2022 5:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:04 فروری،2022۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس اب ایک متبادل نہیں بلکہ ضرورت ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ٹیکنالوجیکل اختراع گورننس نظام کا ہال مارک (کسوٹی) بن گیا ہے۔

وزیرموصوف سول سروس میں کامیاب اختراعات کی شناخت کرنے کیلئے سول سروینٹ کے ذریعے چلائے جارہے مشن کرم یوگی  کے صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) کے ‘‘پبلک ایڈمنسٹریشن میں اختراعات’’ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا، یہ موجودہ اور مستقل کے سول سروینٹ کی صلاحیت سازی کیلئے کیس اسٹڈی کے طور پر کام کریں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایک سی بی سی نالج رپوزیٹری (معلوماتی خزینہ)قائم کیاجائیگا تاکہ پورے ملک میں کامیاب اختراعات کو فروغ دینے کیلئے سبھی تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LBZJ.jpg

اس پروگرام نے پورٹل کے افتتاح کو نشان زد کیا، جو 4فروری سے 5مارچ تک سول سروینٹ کیلئے ان کے ذریعے کئے گئے اختراعات کو مشترک کرنے کیلئے کھلا رہے گا۔ صلاحیت سازی کمیشن سرکاری ملازمین کو اپنے کامیاب اختراعات کو https://innovateindia.mygov.in/cbc-inviting-innovations. پر مشترک کرنے کیلئے  مدعو کرتا ہے۔ منتخب اختراع کاروں کو سول سروسز رپورٹ کی سالانہ  صحت میں گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کیلئے اپنی قیادت تخلیقی صلاحیتوں اور پہل کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔

چھ ماہ کے مختصر عرصے کے اندر سرکاری ملازمین کو بااختیار بنانے کے وزیراعظم کے وِژن کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے میں سی بی سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے عالمی معیار قائم کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی گورننس اصلاحات میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور پچھلے ساڑھے سات برس میں انتظامی آؤٹ پُٹ کو بڑھانے کیلئے بہت سے لیگ سے ہٹ کر تصورات کو لاگو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا تھا جس کے تحت سول سروینٹ کو ان کے متعلقہ کیڈر میں جانے سے پہلے مرکز میں اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر تین ماہ کی مدت پوری کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اسی طرح 2014 کے بعد سے وزیراعظم کے مہارت کے ایوارڈ کے پورے تصور اور فارمیٹ میں انقلابی تبدیلی آئی ہے کیونکہ اہم اسکیموں کے نفاذ میں حاصل مہارت کے لئے ذاتی کارکردگی سے ضلعوں کے درمیان مقابلے پر دھیان مرکوز کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کا گورننس ماڈل ایک جن آندولن (عوامی تحریک) بن گیا ہے جس میں اہم اسکیموں میں جن بھاگیداری (عوام کی شرکت) کی وزیراعظم کی اپیل کو شہریوں کی جانب سے بھرپور جواب مل رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V4MR.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایل بی ایس این اے اےمسوری اور دیگر مرکزی تربیتی اداروں میں جدیدترین نصاب اور مربوط نقطہ نظر پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ تربیت بھی ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن کرم یوگی کے ذریعے حکمرانی کا حتمی مقصد بھارت کےعام آدمی کیلئے ‘‘ایز آف لیوِنگ’’ لانا یعنی عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔

رکن (انتظامیہ)جناب پروین پردیشی، سکریٹری، سی بی سی، ہیمانگ جانی اور ملک بھر کے 100 سے زیادہ اعلیٰ افسر شاہوں نے آج اس افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔

اس پروگرام کے دوران کمیشن نے تین مختلف ریاستوں کے تین اختراع کاروں کو اختراعی پروجیکٹ چلانے کے اپنے تجربات کو مشترک کرنے کیلئے مدعو کیا۔ ڈاکٹر راجیندر بھرود، کمشنر ، ٹی آر ٹی آئی نے مہاراشٹر کے گاؤں میں گٹر سے مبرّا گاؤں کیلئے سوک پِٹ ماڈل کے بارے میں پرزنٹیشن پیش کیا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے جوائنٹ کمشنر  ڈاکٹر راکیش گپتا نے شہریوں کیلئے خدمات ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ہریانہ میں نافذ العمل انتودے سرل پروجیکٹ پر پرزنٹیشن پیش کیا جبکہ ولساڑ کی ڈپٹی کلکٹر محترمہ شپرا آگرےنے ولساڑ، گجرات میں نافذ کردہ پیشگی سیلاب وارننگ نظام کے بارے میں بتایا۔

 

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1155



(Release ID: 1795699) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil