ریلوے کی وزارت

مرکزی ریلوے کے کسان ریل کا  ہزارواں ٹرپ روانہ ہوا

Posted On: 03 FEB 2022 7:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 4 فروری

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریند رسنگھ تومر اور ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی، حکومت ہند کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے 3فروری 2022 کو ویب لنک کے ذریعہ مہاراشٹر کے سودا سے آدرش نگر، دلی کے لئے مرکزی ریلوے کے کسان ریل کا ایک ہزار واں ٹرپ روانہ کیا۔ یہ ٹرین سودا سے روانہ ہوکر آدرش نگر، دلی کو پہنچے گی۔ اس میں 23 بوگیاں تھیں اور اس میں 453 ٹن کیلے تھے، جن کو آدرش نگر کے لئے بھیجا گیا ہے۔ اب تک 3.45 کاشت پیداوار کو مرکزی ریلوے سے ایک ہزار ویں کسان ریل میں بھیجا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11O0ND.jpeg

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ہمارا ملک زراعت پر منحصر ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کا نفاذ کیاگیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلدی خراب ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کو  دور دراز مقامات پر کسان ریل کے ذریعہ اچھی قیمت پانے کے لئے مناسب قیمت پر پہنچایا گیا ہے۔ جناب تومر نے یہ بھی کہا کہ وہ مرکزی ریلوے سے ایک ہزار ویں کسان ریل ٹرپ کے روانہ کرنے کے موقع پر موجودگی سے بہت خوش ہیں، جیسا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں پہلی کسان ریل اور ہزارویں کسان ریل کی روانگی کے موقع پر موجود ہیں۔

ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم ہمیشہ کسانوں کو توجہ کے مرکز میں رکھتے ہیں اور انہوں نے کسانوں کی بہتری  کے لئے مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ کسان ریل ان ہی پہل میں سے ایک ہے، جو دور دراز کے بازاروں تک کسانوں کی زرعی پیداوار کوجلدی پہنچانے کے لئے آسانی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے جلگاؤں کے بارے میں بھی ذکر کیا، جس کو جی آئی ٹیگ ملا ہوا ہے۔ انہوں نے جلگاؤں کے کسانوں کو مبارکباد پیش کی اور مزید بہتری کے تعلق سے مشورے کے لئے آگے آنے کی گزارش کی۔

ریلوے، کوئلہ اور کانکنی ، حکومت ہند کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب دادا راؤ پاٹل دانوے اور محترمہ رکشا کھاڑسے، رکن پارلیمنٹ نے بھی کسانوں کی بہتری کی سمت میں ریلوے کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی۔

اس موقع پر جناب چندر کانت پاٹل اور جناب شریش چودھری، اراکین اسمبلی سودا ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔

 چیئرمین اور ریلوے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر جناب وی کے ترپاٹھی نے مجمع کا خیر مقدم کیا اور کسان ریل کی شروعات کے بارے میں بات چیت کی اور انہوں نے بتایا کہ کسان ریل چھوٹے کسانوں کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے۔ مرکزی ریلوے کے جنرل منیجر جناب انل کمار لوہاٹی نے ممبئی سے سب کا شکریہ ادا کیا۔

 

ش ح۔ ع ح۔ع ر

U. NO : 1116

 



(Release ID: 1795366) Visitor Counter : 137