شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پائلٹوں کی قلت کو دور کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات

Posted On: 03 FEB 2022 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03فروری ،2022 / حکومت نے   ملک میں پائلٹوں کی قلت کو دورکرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  1. بھارت کی ایئر پورٹ اتھارٹی (اے آے آئی ) نے نرم روی پر مبنی پرواز کی تربیتی تنظیم (ایف ٹی او) کی پالیسی تشکیل دی ہے جس میں اے اے آئی کو ایف ٹی او کی طرف سے ہوائی اڈے کی رویالٹی  کو ختم کر دیا گیا ہے اور زمین کے کرایے کو بھی خاطر خواہ معقول بنایا گیا ہے۔
  2. اے اے آئی نے نو ایف ٹی او کے لیے 31 مئی ، 2021 اور 29  اکتوبر ، 2021 کو تفویض کے خطوط جاری کیے ہیں ۔ جو پانچ ہوائی اڈوں پر قائم کیے جائیں گے۔ ان میں سے دو بیلاگاوی (کرناٹک ) میں، دو جل گاؤں مہاراشٹر میں ، دو کلبرگی کرناٹک میں، دو کھجوراہوں مدھیہ پردیش میں اور ایک  لیلاباری آسام میں قائم کیے جائیں گے۔
  • iii. ڈی جی سی اے نے طیاروں کی دیکھ بھال کے انجینئروں اور پرواز کے عملے کے امیدواروں کےلیے آن لائن ، آن ڈیمانڈ امتحان نومبر 2021 سے شروع کیا ہے۔ اس سہولت کے بعد امیدوار امتحان کے اپنی پسند کے اوقات اور تاریخ منتخب کر سکیں گے۔
  1. ڈی جی سی اے نے ایف ٹی او میں پروازیں چلانے کا اختیار دینے کے لیے پرواز سے متعلق ہدایات جاری کرنے سے متعلق اپنے ضابطوں میں ترمیم کی ہے۔  ابھی تک چیف فلائنگ انسٹرکٹر (سی ایف آئی) یا ڈپٹی سی ایف آئی تک محدود تھے۔
  2. بھارت کی سب سے بڑی پرواز کی اکیڈمی – اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی (آئی جی آر یو اے) جو اتر پردیش کے شہر امیٹھی میں ہے اسے مہاراشٹر کے گونڈیا میں اور کرناٹک کے کلبرگی میں پائلٹوں کو تربیت دینے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے پرواز کے گھنٹوں اور طیارے کے استعمال کے گھنٹوں میں اضافہ کر سکے جو سردی کے مہینوں میں کم نظر آنے کی وجہ سے کافی زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ اس اکیڈمی نے ہفتے کے آخری دنوں اور چھٹی کے سبھی دنوں میں پروازیں شروع کی تھیں ۔ اس نے 2021 میں 19019 پرواز کے گھنٹے پورے کیے تھے جبکہ 2019 میں کووڈ سے پہلے یہ محض 15137 گھنٹے تھے۔ یہ اضافہ 25 فیصد سے زیادہ ہے۔

یہ جانکاری لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریر جواب میں شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ ریٹائرڈ نے دی۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1095


(Release ID: 1795310) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu