مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نےکہا، پردھان منتری آواس یوجنا –شہری (پی ایم اے وائی-یو)کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کرتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 FEB 2022 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3فروری 2022

رہائش سےمتعلق اسکیمیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہیں اور اراضی اور نوآبادکاری ریاست کا موضوع ہے۔حالانکہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 2022 تک ’سبھی کے لئے گھر‘ کے وژن کے تحت سبھی اہل پہل کنبوں /مستفدین  کے لئے 25 جون 2015 سے  گھروں کی تعمیر کے لئےپردھان منتری آواس یوجنا /شہری(پی ایم اے وائی-یو)کے تحت مرکزی مدد  فراہم کرکے  ریاستوں/مرکز کےزیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو پورا کررہا ہے۔

پی ایم اے وائی –یو  اسکیم کے تحت کوئی ہدف  نہیں رکھا ہے۔  مانگ کی بنیاد پر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتیں پی ایم اے وائی –یو کے تحت پروجیکٹ  تجویز تیار کرتے ہیں اور ریاستی سطح  پرمنظوری اور نگرانی  کمیٹی  (ایس ایل ایس ایم سی) کی منظوری کے بعد وزارت کو منظوری کے لئے  پیش  کرتےہیں۔2017 میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تسلیم کئے گئے 1.12 کروڑ گھروں کی منظوری کے مقابلہ  میں اب تک وزارت کے ذریعہ پی ایم اے وائی –یو کے تحت 1.14 کروڑ مکانوں کو منظوری دی گئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار  مانگ اور منظوری  درج ذیل  دی گئی ہے۔

پی ایم اے وائی –یو کے تحت راجستھان سمیت اب تک منظور شدہ  مطالبات او ر  مکانات کی ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے وار تفصیلات 

(24 جنوری 2022تک)

 

 

 

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زی زیر انتظام علاقے

تصدیش شدہ مانگ

اب تک منظور شدہ مکانات

 

 

1

انڈومان و نکوبار

670

602

 

2

آندھراپردیش

20,50,000

20,40,640

 

3

اروناچل پردیش

8,000

9,135

 

4

آسام

1,40,000

1,68,261

 

5

بہار

3,75,000

3,64,084

 

6

چندی گڑھ

1,000

1,578

 

7

چھتیس گڑھ

3,00,000

2,99,365

 

8

دادر و ناگر حویلی

6,023

8,174

 

9

دہلی

79,000

26,051

 

10

گوا

4,845

4,155

 

11

گجرات

7,65,000

8,56,967

 

12

ہریانہ

1,50,000

1,55,682

 

13

ہماچل پردیش

13,000

12,681

 

14

جموں و کشمیر

79,331

48,711

 

15

جھارکھنڈ

2,20,000

2,34,778

 

16

کرناٹک

7,00,000

6,93,531

 

17

کیرالہ

1,30,000

1,39,837

 

18

لداخ

1,926

1,373

 

19

لکشدیپ

-

-

 

20

مدھیہ پردیش

8,50,000

8,64,720

 

21

مہاراشٹر

13,50,000

13,51,614

 

22

منی پور

55,000

56,094

 

23

میگھالیہ

6,000

5,333

 

24

میزورم

40,000

39,872

 

25

ناگالینڈ

35,000

32,331

 

26

اوڈیشہ

1,80,000

2,05,989

 

27

پڈوچیری

15,650

16,455

 

28

پنجاب

1,15,000

1,10,857

 

29

راجستھان

2,20,000

2,19,503

 

30

سکم

1,500

637

 

31

تمل ناڈو

7,15,000

7,19,790

 

32

تلنگانہ

2,25,000

2,33,072

 

33

تریپورہ

92,000

91,777

 

34

اترپردیش

17,00,000

17,34,109

 

35

اتراکھنڈ

50,000

61,882

 

36

مغربی بنگال

5,50,000

5,56,647

 

کل

1,12,23,945

1,14,02,341^

 

 

سی ایل ایس ایس  مستفدین کے لئے حال ہی میں 36054 مکانات کو جاری کیا گیا ہے جس میں سبسڈی بھی شامل ہے۔

وزارت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے تجویز کردہ اورمناسب طور پر منظور شدہ اہل مستفدین کو مکانات

فراہم کرنےکے لئے تمام پروجیکٹ تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔ مزید منظوری کے لئے  وزارت کے پاس کوئی نیا مطالبہ زیر التوا نہیں ہے۔ وزارت مشن کی مدت تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سےموصول ہونے والی تجاویز کو منظوری دینے کےلئے تیار ہے۔

 

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہر امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1074


(ریلیز آئی ڈی: 1795307) وزیٹر کاؤنٹر : 155
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Manipuri , Telugu