خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
سوادھرگرہ اور اجوّلااسکیمیں
Posted On:
02 FEB 2022 5:04PM by PIB Delhi
خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور کمرشیل جنسی استحصال کے لیے اسمگلنگ کا شکار ہونے والوں کی بچاؤ کاری بازیابی اور دوبارہ انضمام کے لئے اجولا اسکیم کا نفاذ کررہی ہے۔ سوادھر گرہ اسکیم، مشکل حالات میں خواتین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ نیتی آیوگ کے ذریعہ اجولا اور سوادھر گرہ اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس جائزے کی اہم سفارشات میں دیگر چیزوں کے ساتھ سوادھر گرہوں اور اجولا ہومز کا انضمام، عملے کی تنخواہ کے اصولوں پر نظر ثانی اور اسکیموں کے نفاذ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز کا استعمال شامل ہیں۔ یہ اسکیمیں اب نئے مشن شکتی کا حصہ ہیں، جس میں خواتین سے متعلق مسائل کے لیے زندگی کے مختلف مراحل کے لئے مسلسل نقطہ نظر ہے۔ ان سفارشات کو مشن شکتی میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں اسکیموں میں ایسی خواتین کی اقتصادی اور جذباتی سطح پر بازآبادکاری کے لیے رہائش، خوراک، لباس، مشاورت، طبی امداد، قانونی امداد اور پیشہ ورانہ تربیت کے انتظامات ہیں۔ اسکیموں میں تربیت یافتہ عملے،نیز کاؤنسلنگ اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والے افراد کے لئے بھی التزامات ہیں۔ ہاف وے ہوم کے قیام کے ذریعے معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے لیے ایک مرحلہ وار طریقہ اپنایا جاتا ہے جو کہ کمیونٹی کے اندر ایک گھر ہے، جہاں متاثرین کا ایک گروپ، دوبارہ شمولیت کے لیے تیارہوکررہتے ہیں ۔موثرنفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اسکیموں میں ضلعی ، ریاستی اور مرکزی سطحوں پر نگرانی کے انتظامات ہیں۔
****************
(ش ح ۔ م ع۔ ع آ)
U-1045
(Release ID: 1795009)
Visitor Counter : 191