نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے1575 کروڑ روپے کے خرچ کے ساتھ قومی اسپورٹ فیڈریشنوں کے لئے امداد کی اسکیم کو جاری رکھنے کو منظوری دی


اسکیم کو جاری رکھنے سے کھیلوں کے میدان میں اعزاز کا ایک مقام حاصل کرنے کے لئے ملک کی جستجو کو بڑی تقویت حاصل ہوگی

Posted On: 02 FEB 2022 7:50PM by PIB Delhi

 

بھارت میں کھیلوں کے لئے اپنے تعاون کو مستحکم کرنے کی غرض سے بھارت سرکار نے 2021-22 سے 2025-26  تک کے لئے 15ویں مالیاتی کمیشن  کی مدت کے لئے 1575 کروڑروپے کے خرچ کے ساتھ نیشنل اسپورٹ فیڈریشنوں (این ایس ایف) کے لئے امداد کی اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ این ایس ایف کو امداد کی یہ اسکیم اہم مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے اور سبھی بڑے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں نیز اولمپک کھیلوں ، پیرا اولمپکس ،ایشین گیمز ،پیرا ایشین گیمز ، دولت مشترکہ کھیلوں اور دیگر بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیموں کی تیاری کے لئے رقم کا بڑا وسیلہ ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے نیشنل اسپورٹ فیڈرشنوں کے لئے امداد کی اسکیم کو جاری رکھنے کے سلسلے میں منظوری دینے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا اپنی جانب سے دلی شکریہ ادا کیا۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ اس سے کھیل کے شعبے میں اعزاز حاصل کرنے کی ملک کی جستجو کو ایک بڑی تقویت ملے گی۔

 این ایس ایف کو 2022 اور 2026 کے درمیان ہونے والے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے قومی ٹیموں کی تربیت اور فیلڈنگ کے لیے رقم فراہم کی جائے گی۔ ان مقابلوں میں 2022 کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز، اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز 2024 اور 2026 ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز شامل ہیں۔

اس اسکیم کے ذریعے، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی طرف سے فراہم کی جانے والی مالی امداد کو این ایس ایف ،قومی تربیتی کیمپوں کے انعقاد، کھیلوں کے سازوسامان اور استعمال کی اشیاء کی خریداری، کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی تربیت فراہم کرنے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے ، ایتھلیٹ  کی بین الاقوامی معیارات کےمطابق تربیت کی فراہمی ،ایتھلیٹ کی کارکردگی پر اعداد و شمار کے تجزیہ کا اہتمام، کھیلوں کی سائنس  میں تعاون زخمی ایتھلیٹ کی باز آبادکاری اور اس کی بحالی ، غیر ملکی کوچز اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈائریکٹرز کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ این ایس ایف  کے اندر ایک پیشہ وارانہ انتظامی نظام کے طریقہ کار کو تیار کرنے کے سلسلے میں استعمال کیا جائےگا۔

این ایس ایف کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کے لئے تعاون اور مدد کے علاوہ یہ اسکیم ایک مضبوط  ٹیلنٹ کی  نشاندہی اور ترقیاتی نظام کے ذریعہ بھارتی ایتھلیٹ کی  صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے شروع کی گئی ہے تاکہ کھیلوں میں مہارت حاصل کی جاسکے اور ہندوستان کو ایک کھیلوں کی قوت والا مرکز بنایاجاسکے۔

پچھلے چند سالوں میں اس سکیم کے ذریعے این ایس ایف کو دی گئی امداد کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہندوستان نے 6 مختلف کھیلوں میں 7 تمغے جیتے، پہلی بار ہندوستان نے اولمپک تمغوں کی تعداد میں اتنے تمغے جیتے ہیں۔ ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں، ہندوستان نے گزشتہ تمام پیرا اولمپک مقابلوں میں ملک کے جیتنے والے 12 تمغوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 19 تمغے جیتے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز، 2018 میں ہندوستان نے 66 تمغے جیتے، بیرون ملک منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی  رہی اور ہندوستان نے  ایشین گیمز 2018  میں 69 تمغے جیتے ۔جو ایشین کھیلوں میں اب تک سب سے زیادہ تعداد میں تمغے تھے۔2018 کے پیرا ایشین گیمز میں 72 تمغے جیتے جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ تمغے تھے۔2018 کے یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان نے 13 تمغے جیتے جو یوتھ اولمپک گیمز میں ہندوستان کی جانب سے حاصل ہونے والے تمغے تھے۔

*************

 

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.1043

 


(Release ID: 1795004) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu