خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آنگن واڑی خدمات

Posted On: 02 FEB 2022 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2فروری 2022۔

آنگن واڑی خدمات کے تحت چھ خدمات کا ایک پیکج ،یعنی (i)اضافی غذائیت (ii)اسکول سے پہلےکی تعلیم،(iii) غذائیت اور صحت کی تعلیم  (iv)اقوت مدافعت (v)ہیلتھ چیک اپ اور (vi)ریفرل خدمات ، ملک بھر میں  آنگن واڑی مراکز کے  پلیٹ فارم کے ذریعہ   تمام اہل مستفدین ، یعنی  0-6 سال کی عمر کے بچوں ، حاملہ خواتین  اور دودھ پلانے والی ماؤں کو یہ مذکورہ  خدمات   فراہم کی جائیں گی۔ ان خدمات میں سے تین یعنی قوت مدافعت، ہیلتھ چیک اپ  اور ریفرل سروس  صحت سے متعلق  ہیں  اور این ایچ آر ایم  اور پبلک ہیلتھ انفراسٹرکچر   سرکاری صحت بنیادی ڈھانچہ کے ذریعہ  فراہم کی جاتی ہیں،

گزشتہ تین سالوں اور رواں مالی سال کے دوران اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان    کی تعداد کی تفصیلات  ذیل میں دی گئ ہیں۔

مالی سال

بچے (چھ سال سے کم عمر)

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں

کل

2018-19

70374122

17186549

87560671

2019-20

68630173

16874975

85505148

2020-21

67509696

15673127

83182823

2021-22*

73691025

16925928

90616953

 

(30 جون 2021 تک)

 این  ایف ایچ  ایف -5(21-2019) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق این ایف ایچ ایس -4 (16-2015)  کے مقابلے میں  پانچ سال سے کم عمر  کے  بچوں کے  غذائیت کے اشاروں میں بہتری آئی ہے۔  نمو رکاوٹ  جسمانی کمزوری  یا طاقت کی کمی    اور کم وزن کے معاملے بالترتیب  38.4 فی صد سے 35.5 فی صد ، 21.0 فی صد سے 19.3 فی صد ، 35.8 فی صد 32.1 فی صد  تک کم ہوگئے ہیں۔

آنگن واڑی مراکز میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ، ان مراکز (اے ڈبلیو سیز)  میں سہولیات کو  بہتر بنانے کے لئے  متعدد اقدامات   کئے گئے ہیں:

  1. خواتین اور بچوں کی ترقی، دیہی  ترقی اور پنچایتی راج کی وزارتوں کے ذریعہ   مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم   (ایم جی این آر ای جی ایس) کے تحت     آنگن واڑی خدمات (آئی سی ڈی ایس اسکیم)  کے تحت ملک بھر میں  چار لاکھ  آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی)  عمارتوں کی تعمیر کے لئے   نظر ثانی شدہ  مشترکہ رہنما خطوط جاری کئے گئے تھے۔
  2. سووچھتا ایکشن پلان کے تحت  پینے کے پانی  کی سہولت کے لئے  دس ہزار روپے  فی  اے ڈبلیو سی  اور 12 ہزار روپے   فی  اے ڈبلیو سی  بیت الخلا کی سہولت کے لئے  فراہم کئے جاتےہیں۔
  • iii. واٹر فلٹر، فرنیچر، آلات وغیرہ کی خریداری کے لئے گرانٹ منظور کی جاتی ہیں۔
  • iv. آنگن واڑی ورکرس (اے ڈبلیو ڈبلیو ایس) کو موثر خدمات کی فراہمی کے لئے اسمارٹ فون فراہم کئے گئےہیں۔
  1. 13 جنوری 2021 کو رہنما خطوط جاری کئے گئے تھے جن میں  کئی پہلو جیسے کوالٹی کی یقین دہانی  ، ڈیوٹی کرنے والوں کے   رول اور ذمہ داریاں،  خریداری کا طریقہ کار  ،آیوش کے تصورات کو مربوط کرنے اور  ڈیٹا منجمنٹ کا احاطہ کیا گیا تھا  اور  سپلی مینٹری نیوٹریشن کی فراہمی میں ’پوشن ٹریکر‘ کے ذریعہ   شفافیت ، کارکردگی اور جوابدہی کے لئے نگرانی شامل ہے۔

 اس بات کی جانکاری خواتین اور بچوں کی  ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے  آج راجیہ سبھامیں  سوال کے ایک تحریری جواب میں دی۔

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-996


(Release ID: 1794958) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Tamil , Telugu