سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بیٹنگ ریٹریٹ ڈرون لائٹ شو اسٹارٹ - اپس کا خیرمقدم کیا جس نے  رنگارنگ ترنگے کے ساتھ آسامان میں چراغاں کر کے ملک کو مسحور کر دیا تھا


وزیر موصوف نے کہا کہ اختراعی ، اسٹارٹ – اپس کے ذریعے آزادانہ فنڈنگ کے لیے ڈی ایس ٹی میں اصولوں و ضابطوں کو آسان بنایا جا رہا ہے

Posted On: 02 FEB 2022 6:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02فروری ،2022 / مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بیٹنگ ریٹریٹ ڈرون لائٹ شو ’’اسٹارٹ – اپس‘‘ کا خیرمقدم کیا جس نے 29 جنوری کی شام نئی دلی کے وجے چوک پر رنگارنگ ترنگے کے ساتھ آسمان میں چراغاں کر کے پورے ملک کو مسحور کر دیا تھا۔

ہریانہ کی ’’بوٹ لیب ‘‘ اسٹارٹ – اپ کی بانی سریتا اہلاوت ، مدھیہ پردیش کے تنمے بُنکر اور بہار کے انج کمار برنوال دیگر ٹیم ارکان کے ساتھ موجود تھے جن کی تداد تقریباً 30 تھی۔  وزیر موصوف نے ان کا ذاتی طور پر خیرمقدم کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انہیں ان کے تاریخی کارنامے پر کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کو چھ مہینے کے اندر اندر مکمل کیا، کہا کہ ملک کو ان پر  اور ان کی عزت افزائی کرنے پر فخر ہے ۔ سائنس و ٹکنالوجی کی وزارت  اس طرح  کے ناگزیر نوجوان سائنسی ذہنوں کی کھوج کر کے اصل میں اپنی تکمیل محسوس کر رہی ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک ایسا مربوط طریقہ کار تیار کرنے کے لیے صنعتوں کو شامل کریں جس کے تحت اختراعی اسٹارٹ – اپس کی مدد کے لیے باری باری فراہم کیا جانے والا فنڈ تخلیق کریں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایک ہی وقت میں ایک ہی جگہ سے منظوری دیئے جانے کی سہولت پروجیکٹوں پر تیزی سے عمل درآمد ،انکیوبیشن کی سہولت اور اسٹارٹ – اپس کے ذریعے فنڈنگ کی ذمہ داریوں کا جائزہ جلد لیے جانے جیسی معاملات کا نوٹیفکیشن ملک میں اسٹارٹ – اپس کے نظام کے فروغ کے لیے جلد ہی نوٹیفائی کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کل منظور کیے گئے مرکزی بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون پر  خاص توجہ  جس میں اسٹارٹ – اپس کے ذریعے ڈڑون شکتی اور زرعی شعبے میں کسان ڈرون کا استعمال کچھ ایسے اقدامات ہیں جس کا مقصد بھارت کو ایک عالمی مقصد بنانے کے وزریاعظم نریندر مودی کے ویژن کی تکمیل ہوتی ہے۔ 

اس تقریب میں ڈاکٹر ایس چندر سیکھر، سکریٹری ڈی ایس ٹی، ڈاکٹر شیکھر مانڈے، سکریٹری سی ایس آئی آر ، ڈاکٹر راجیش گوکھلے، بایو ٹکنالوجی محکمے کے سکریٹری ، ڈاکٹر ایم روی چندرن،  زمینی علوم کی وزارت کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما ، ڈی ایس ٹی کے سابق سکریٹری، راجیش کمار پاٹھک ، ٹی ڈی بی کے سکریٹری اور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری اور ٹی ڈی بی کے چیئر پرسن نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ ٹی ڈی بی آنے والے برسوں میں دیسی ٹکنالوجی کو تجارت کے لائق بنانے میں ایک اہم رول ادا کرنا جاری رکھے گی۔ ٹی ڈی بی اسٹارٹ – اپس کو مدد دینے اور آتم نربھر بھارت مشن کو پھلنے پھولنے میں مدد دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1025


(Release ID: 1794946) Visitor Counter : 127


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu