وزارتِ تعلیم

ڈیزائن اختراع کے لیے قومی اقدام کا اسٹیٹس

Posted On: 02 FEB 2022 5:05PM by PIB Delhi

 

حکومت نے مارچ 2014 میں ’’ ڈیزائن اختراع کی قومی پہل ‘‘( این آئی ڈی آئی ) کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت اختراع، ڈیزائن اور مسائل کے اچھوتے حل نکالنے کے رجحان کو بڑھاوا دینے کے لئے ملک بھر میں 20 ڈیزائن انوویشن سنٹر ( ڈی آئی سی) ایک اوپن ڈیزائن اسکول اور ایک نیشنل ڈیزائن انوویشن نیٹ ورک ( این ڈی آئی این ) کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا۔ اس وقت 20 ڈی آئی سی 64 اسپوکس کے ساتھ ہب-اسپوک ماڈل پر قائم کئے جا چکے ہیں۔ ڈی آئی سی ہب میں 10 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، 9 مرکزی / ریاستی یونیورسٹیز اور ایک اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر شامل ہیں۔ او ڈی ایس اور این ڈی آئی این کا قیام آئی آئی ٹی بامبے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ( آئی آئی ایس سی) بنگلور میں بالترتیب کہا گیا ہے۔

 

این آئی ڈی آئی اسکیم میں کسی مخصوص ضلع کو فنڈ الاٹ نہیں کئے جاتے ہیں۔ ڈی آئی سی کا قیام پبلک فنڈ والے قومی افتخار کے اداروں مثلاً آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے کہا جاتا ہے کہ موجودہ وسائل کو پوری طرح سے بروئے کار لایا جا سکے اور ہر ڈی آئی سی کے لئے 10 کروڑ روپے کا فنڈ مہیا کرایا جاتا ہے۔ ڈی آئی سی کے قیام کے لئے اداروں کا انتخاب موضوعاتی بنیاد پر کیاجاتا ہے۔

 

اسکیم کا مقصد اختراع اور مسائل کے حل کے لئے کلچر کو پروان چڑھانا ہے۔ یہ ڈی آئی سی نہ صرف یہ کہ ڈیزائن کی تعلیم کو فروغ دیں گے، بلکہ ڈیزائن میں تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں کو بڑھاوا بھی دیا جائے گا۔ ڈی آئی سی ملک میں ڈیزائن کلچر کو فروغ دے رہے ہیں اور لگاتار ایسا ماحول فراہم کر رہے ہیں ، جہاں طلبہ اور کمیونٹی یکجا ہو کر انسانی زندگی میں مثبت تبدیلیوں کے لئے کام کریں۔ اس اسکیم کے تحت 50 سے زیادہ اسٹارٹ اپس شروع کئے گئے ہیں، یا انہیں مدد فراہم کی گئی ہے۔ 2000 اختراعی مصنوعات شروع کی گئیں یا تیار کی گئیں اور 250 کے قریب پیٹنٹس فائل کئے گئے۔

 

تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آ ج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1794902) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Bengali , Punjabi