وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی بجٹ 23-2022 میں ماہی، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت پر زور

Posted On: 02 FEB 2022 6:07PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش کردہ مالی سال 22 کے مرکزی بجٹ میں ماہی ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے لئے 6,407.31 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزارت نے ماہی ، مویشی پروری اور ڈیری کے لئے مختص بجٹ میں 44 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔

 

مویشی پروری اور دودھ کے محکمے کے سکریٹری جناب اتل چترویدی نے کہا کہ 23-2022 میں مویشیوں کے بجٹ میں 40 فیصد اور مرکزی شعبے کی اسکیموں میں 48 فیصد اضافہ کا کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مویشیوں اور ڈیری کا کام کرنے والوں کی ترقی کے لئے حکومت کے عہد بند ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

جناب اتل چترویدی نے یہ بھی بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لئے متبادل کم سے کم ٹیکس اور سرچارج میں لائی جانے والی کمی سے ہندوستان میں ہزاروں ڈیری کوآپریٹیو اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔ نتیجے میں ملک کے 8 کروڑ ڈیری کا کام کرنے والوں کی زیادہ آمدنی ہوگی۔

 

راشٹریہ گوکل مشن اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے نیشنل پروگرام  کے لئے 23-2022 کے بجٹ میں 20 فیصد کے اضافے سے دیسی مویشیوں کی آبادی اور معیاری دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہو گا  اور اس سے  8 کروڑ ڈیری کا کام کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 

راشٹریہ گوکل مشن اور نیشنل پروگرام برائے ڈیری ڈیولپمنٹ کے لئے 23-2022 میں بجٹ میں 20 فیصد کا اضافہ دیسی مویشیوں کی آبادی اور معیاری دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرے گا، جس سے 8 کروڑ ڈیری کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 23-2022 کے لئے مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کے کنٹرول کے واسطے مختص  فنڈ میں تقریباً 60 فیصد کے اضافے کے ساتھ ایک صحت مشن کو عمل میں لانے کا اقدام صحت مند مویشیوں کے ساتھ ساتھ صحت مند ہندوستان کو یقینی بنائے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک 



(Release ID: 1794882) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil