خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ترمیم شدہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) میں شوہر کا آدھار ضروری نہیں ہوگا

Posted On: 02 FEB 2022 5:04PM by PIB Delhi

 

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت مرکزی امداد یافتہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کو نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں (پی ڈبلیو اور ایل ایم) کو پہلے بچے کی پیدائش پر چند شرائط پورا کرنے کے بعد،  زچگی کے دوران مالی فوائد کے  طور پر 5,000/- کی رقم تین قسطوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔ پی ایم ایم وی وائی کے تحت زچگی کے دوران مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے، استفادہ کرنے والی خاتون کو اپنے آدھار اور اپنے شوہر کے آدھار کی تفصیلات مہیا کرانی پڑتی ہے، جسے ڈیٹابیس میں درج کیا جاتا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت کے ذریعے ماں یا حاملہ خواتین کے لیے نافذ کی جا رہی کسی اور اسکیم میں ایسی کوئی لازمی شرط نہیں ہے۔

پی ایم ایم وی وائی کو اوڈیشہ اور تلنگانہ کے علاوہ بقیہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ موسم کے لحاظ سے مہاجرت کرنے والے افراد اس اسکیم کے فوائد ہر اُس ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں حاصل کر سکتے ہیں، جہاں اسے نافذ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرانے کے لیے، مستفید کو زچگی کے دوران مالی فوائد حاصل کرنے کی خاطر اپنی اور اپنے شوہر کی تحریری رضامندی جمع کرانی ہوگی۔

نیتی آیوگ کے ترقیات اور نگرانی کے جائزہ کے دفتر نے پی ایم ایم وی وائی سمیت خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت  کے ذریعے نافذ کی جا رہی مرکزی امداد یافتہ اسکیموں کا جائزہ لیا ہے اور اس کی سفارشات کو مان لیا گیا ہے۔ اس کے مدنظر، یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ  مشن شکتی کے تحت پی ایم ایم وی وائی کے حصہ کی ترمیم شدہ گائیڈلائنس میں تحریری رضامندی اور شوہر کا آدھار لازمی شرط نہیں ہوگی، تاکہ اس میں اکیلے رہنے والی ماں اور چھوڑ دی گئی ماں کو شامل کیا جا سکے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1005

 


(Release ID: 1794848) Visitor Counter : 162