خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجٹ میں ملٹی ماڈل انفرانسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے لئے نئے مواقع پر زور، بھارت کو ابھرتی ہوئی عالمی معیشت کے مرکز میں لا کھڑا کردےگا:محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی


مشن پوشن 2.0اور سکشم آنگن واڑی ،مشن شکتی اور مشن واتسلیہ ملک کے بچوں اور خواتین کی فلاح و بہبود اور حفاظت میں یکسر تبدیلی کی شروعات کریں گے

مشن پوشن 2.0 غذائی خدمات کی ترسیل میں شفافیت لانے کے ساتھ لاسٹ مائل ریئل ٹائم ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرے گااور غذائی معیار کو فروغ دےگا نیزسوئے تغذیہ سے پاک ہندوستان کے عزم کو مضبوط کیا جاسکےگا

مشن شکتی اپنے دو اجزاء ’سمبل‘ اور’سمرتھ‘ کے ساتھ خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کو یقینی بنائے گا

ہر بچے کی صحت اور خوش حال بچپن کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہند، مشن واتسلیہ کے ذریعہ خدمات کی ترسیل کے ڈھانچے ،ادارہ جاتی دیکھ بھال میں اضافہ اور کمیونٹی پر مبنی دیکھ بھال کی حوصلہ افزائی کرکے ایک حساس معاون اور مطابقت پذیر ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے

Posted On: 01 FEB 2022 7:09PM by PIB Delhi

 

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر جناب اسمرتی زوبین ایرانی نے کہا ہے کہ  آج پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کئے گئے مرکزی بجٹ 2022-23 میں سرمایہ کاری کے لئے ملٹی ماڈل بنیادی ڈھانچے اور نئے مواقع پر زور ہندوستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے مرکزمیں لاکھڑا کرےگا ۔محترمہ ایرانی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کو ہندوستان کے امرت کال کا خاکہ پیش کرنے کے مستقبل کے آتم نربھر بھارت کے بجٹ پر مبارکباد پیش کی۔

ایک سلسلے وار ٹوئیٹس میں محترمہ ایرانی نے بتایا کہ مشن پوشن 2.0 اور سکشم آنگن واڑی ،مشن شکتی اور مشن واتسلیہ جیسا کہ بجٹ میں بتایا گیا ہے، ملک کے خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت میں یکسر تبدیلی کی شروعات کریں گے ۔

محترمہ وزیر نے بتایا کہ سکشم آنگن واڑی کا مقصد، آنگن واڑی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تر بنانا ہے ،مشن پوشن 2.0 غذائی خدمات کی ترسیل کو شفاف بنانے کے ساتھ لاسٹ مائل  ریئل ٹائم ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرےگا۔ساتھ ہی غذائیت سے متعلق معیار کو مضبوط کرےگا جس سے سوئے تغذیہ سے پاک ہندوستان کے عزم کو تقویت ملےگی۔

وزیر موصوفہ نے بتایا کہ  بجٹ میں اعلان کردہ ’سمبل‘ اور ’سمرتھ‘ مشن شکتی کے دو اجزاء ہیں جہاں سمبل کا مقصد خواتین کی حفاظت کو مضبوط کرنا ہے وہیں سمرتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے وقف ہے۔محترمہ ایرانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشن خواتین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گا۔

وزیر موصوفہ نے بتایا کہ ہر بچے کی صحت اور خوش حال بچپن کو یقینی بنانے کے لئے مشن واتسلیہ کے توسط سے حکومت  خدمات کی ترسیل کے ڈھانچے، ادارہ جاتی دیکھ بھال اور کمیونٹی پر مبنی دیکھ بھال کی حوصلہ افزائی کرکے ایک حساس معاون اور مطابقت پذیر ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔

محترمہ ایرانی نےکہا کہ 60 سال کی عمر کو پہنچنے والے والدین /سرپرستوں کی زندگی کے دوران انحصار کرنے والے دویانگوں کو سالانہ اور یک مشت رقم کی ادائیگی کی اجازت کا التزام، ایمرجنسی کے اوقات میں دویانگوں کو مالی مدد فراہم کرےگا۔


 

 

*************

 

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.976


(Release ID: 1794654) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Punjabi