امور داخلہ کی وزارت
بجٹ کو دور اندیشی سے تعبیر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امیت شاہ نے کہا کہ یہ ہندوستانی معیشت کے لیے پیمانے تبدیل کرنے والا بجٹ ثابت ہوگا
میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کو مبارکباد دیتا ہوں
مودی حکومت کا یہ بجٹ ہندوستان کو خود انحصار بنائے گا اور آزادی کے 100ویں سال کے لیے نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گا
بجٹ کے حجم کو 39.45 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانا کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران بھی ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو ظاہر کرتا ہے
مالیاتی خسارے کے ہدف کو 6.9فیصد سے 6.4فیصد تک کم کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مالیاتی خسارے کو 4فیصد سے نیچے لانے میں کامیاب ہو جائے گا
خود کفیل ہندوستان کا بجٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کو کووڈ-19 وبائی امراض کے بعد عالمی اقتصادی دنیا میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کی صف اول کی معیشت بنانے میں مددگار ثابت ہوگا
جناب نریندر مودی نے کوآپریٹو سیکٹر میں اے ایم ٹی کی شرح کو 18.5فیصد سے کم کر کے 15فیصد اور سرچارج کو 12فیصد سے 7فیصد کر دیا ہے، اس طرح کئی دہائیوں سے کوآپریٹو سیکٹر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کیا ہے اور اسے باقی شعبوں کے برابر لا کھڑا کیا ہے
اس سے جناب نریندر مودی کے ‘سہکار سے سمردھی’ کے عزم کو پورا کرنے میں مدد ملے گی
زیرو بجٹ والی کاشتکاری ، قدرتی کاشتکاری، دریاؤں کی مربوط کاری ، ون سٹیشن ون پروڈکٹ اور فارمر ڈرون جیسی کوششیں ہمارے کسان بھائیوں کو فائدہ پہنچائیں گی اور زراعت کے شعبے کو جدید اور خود انحصاری بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی
میں جناب نریندر مودی کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے مالیاتی سرمایہ کاری کو 35فیصد بڑھا کر 7.5 لاکھ کروڑ روپے کر دیا ہے
ریاستوں کو دی جانے والی رقم کو 15,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ کروڑ روپے کرنا، وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے جناب نریندر مودی کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے
مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تمام 1.5 لاکھ ڈاک خانوں کو کور بینکنگ سے جوڑنے سے دیہی لوگوں اور بزرگ شہریوں کو بہت فائدہ پہنچے گا
ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینک بھی قائم کیے جائیں گے
شمال مشرقی خطے کی ترقی ہمیشہ مودی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ شمال مشرق کے لیے ‘ وزیراعظم کی ترقیاتی پہل قدمی’ کا اعلان ایک خوشحال شمال مشرق کے پی ایم مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں بہت آگے جائے گا
جناب مودی غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس عزم کو تقویت دیتے ہوئے، جناب مودی نے ہر گھر جل یوجنا کے تحت 60,000 کروڑ روپے فراہم کرکے 3.83 کروڑ گھروں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے اور 80 لاکھ غریبوں کو پی ایم آواس یوجنا کے تحت 48,000 کروڑ روپے فراہم کر کےگھر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
Posted On:
01 FEB 2022 5:34PM by PIB Delhi
داخلی امور اور تعاون کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مرکزی بجٹ کو دور اندیشی پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ہندوستان کی معیشت کے لیے پیمانے کو بدلنے والا بجٹ ثابت ہوگا۔ سلسلہ وار ٹویٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ بجٹ ہندوستان کو خود انحصار بنائے گا اور آزادی کے 100ویں سال کے لیے ایک نئے ہندوستان کی بنیاد رکھے گا اور میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کو اس کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔
داخلی امور اورتعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ بجٹ کے حجم کو 39.45 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانا کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران بھی ہندوستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ظاہر کرتا ہے۔ مالیاتی خسارے کے ہدف کو 6.9فیصد سے کم کر کے 6.4فیصد کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، مجھے یقین ہے کہ ہندوستان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مالیاتی خسارے کو 4فیصد سے نیچے لانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کے لیے بجٹ کووڈ-19 وبائی امراض کے بعد عالمی معیشت میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کو دنیا کی سرکردہ معیشت بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے کوآپریٹو سیکٹر میں اے ایم ٹی (متبادل کم از کم ٹیکس) کی شرح کو 18.5 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد اور سرچارج کو 12 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد کر دیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے کئی دہائیوں سے کوآپریٹو سیکٹر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کیا اور اسے باقی شعبوں کے برابر لا کھڑا کیا ہے۔ یہ جناب مودی کے ‘سہکار سے سمردھی’ کے عزم کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
داخلی امور اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ زیرو بجٹ والی کاشتکاری ، قدرتی کاشتکاری ، دریاؤں کی مربوط کاری ، ون سٹیشن ون پروڈکٹ اور فارمر ڈرون جیسی کوششیں ہمارے کسانوں کو فائدہ پہنچائیں گی اور زراعت کے شعبے کو جدید اور خود انحصار بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ میں جناب مودی کو 35 فیصد سے بڑھ کر 7.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ اس کے علاوہ ریاستوں کو دی جانے والی رقم کو 15,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ کروڑ روپے کر دینا جناب مودی کی وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
داخلی امور اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تمام 1.5 لاکھ ڈاک خانوں کو کور بینکنگ سے جوڑنے سے دیہی لوگوں اور بزرگ شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 75اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینک بھی قائم کیے جائیں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ کی ترقی ہمیشہ مودی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ شمال مشرق کے لیے ‘وزیراعظم کی ترقیاتی پہل قدمی ’ کا اعلان ایک خوشحال شمال مشرق کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔
داخلی امور اور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ جناب مودی غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس عزم کو تقویت دیتے ہوئے، جناب مودی نے ہر گھر جل یوجنا کے تحت 60,000 کروڑ روپے فراہم کرکے 3.83 کروڑ گھروں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت 48,000 کروڑ روپے فراہم کر کے 80 لاکھ غریبوں کو مکان فراہم کریں گے۔
****************
(ش ح ۔س ب۔رض )
U NO: 972
(Release ID: 1794643)
Visitor Counter : 195