نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یہ بجٹ NewIndia@100 کی امنگوں اور امیدوں کی تکمیل کا ایک خاکہ ہے:جناب انوراگ ٹھاکر


امور نوجوان اور کھیل کود کی وزارت کے لئے 2022-23بجٹ میں 3062.60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ 2021-22 کے تخمینہ بجٹ کے مقابلے مختص بجٹ میں 11.08 فیصد کا اضافہ ہے

جموں وکشمیر اور شمال مشرق میں کھیل کود کی سہولت اور اس کی ترقی کے لئے فراہم کردہ تخمینہ بجٹ میں اضافہ کیا گیا

نوجوانوں اور یوا شکتی کی ترقی کے لئے مختص تخمینہ بجٹ میں اضافہ کیا گیا

Posted On: 01 FEB 2022 7:13PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 2022-23 میںامور نوجوان اور کھیل کود کی وزارت کے لئے 3062.60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ 2021-22 کے تخمینہ بجٹ کے مقابلے 11.08 فیصد (305.58 کروڑ روپے) کا اضافہ ہے۔

راشٹریہ یوا سشکتی کاریہ کرم، ہندوستان کے نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے امور نوجوان کے محکمہ کے تحت ایک سرپرست اسکیم ہے جسے 138 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں اور یہ گذشتہ سال کے مقابلے رواں بجٹ 2022-23 میں 29 کروڑ کا اضافہ ہے۔ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کو 283.50 کروڑ روپے ملے ہیں جو کہ گذشتہ سال کے 2021-22 کے تخمینہ بجٹ میں 2031 کروڑ روپے تھے۔ قومی نوجوان کور،ایک اہم اسکیم ہے جس کا مقصد ملک کی تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنا ہےاور اس کے لئے رواں سال کے بجٹ میں 75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جوکہ یوا شکتی کو بااختیار بنانے کے لئے 18 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔

کھیلو انڈیا اسکیم کے لئے مختص بجٹ میں کئے گئے اضافے سے زبردست فائدہ حاصل ہوگا جو ہندوستان میں زمینی سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے ایک اہم اسکیم ہے۔کھیلو انڈیا اسکیم کے لئے 974 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ گذشتہ سال کے تخمینہ بجٹ کے مقابلے 48.09 فیصد کا اضافہ ہے ۔حکومت نے جموں وکشمیر میں کھیلو کی سہولیات میں اضافہ کے لئے تخمینہ بجٹ 2022-23 میں 15 کروڑ کے بجٹ کو بڑھا کر 50 کروڑ روپے کردیا ہے۔ شمال مشرقی علاقوں میں کھیلوں کی ترقی کے لئے 330.94 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ گذشتہ سال 276.19 کروڑ روپے تھا ۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ملک میں کھلاڑیوں کی تربیت اور سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک ذمہ دار کھیلو ں کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جس کے لئے بجٹ 2022-23 میں 653 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ قومی کھیل کود فڈریشن کی معاونت کے لئے تخمینہ بجٹ 2021-22 میں 181 کروڑ روپے اور 2022-23 کے بجٹ میں 280 کروڑ روپے کے اضافہ ،کھیل کود کے محکمے اور کھیل کود کے فڈریشن کے درمیان تعاون میں اضافے کو یقینی بنائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو عالمی درجے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔اس بجٹ سے آئندہ دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کے لئے ہندوستانی کھلاڑیوں کی تیاریوں کی مدد میں اضافہ ہوگا۔

امور نوجوان اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ NewIndia@100کی امنگوں اور امیدوں کی تکمیل کا ایک خاکہ ہے۔

 

 

اس کے علاوہ این اے ڈی اے (تخمینہ بجٹ 2022-23 میں 17 کروڑ روپے) کے حوالے سے مختص بجٹ میں 70 فیصد کا اضافہ کیا گیا ۔جبکہ 2021-22 کے تخمینہ بجٹ میں یہ 10 کروڑ روپے تھا ،اس سے ملک میں منشیات مخالف سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ہندوستان میں عالمی درجے کے کھیل کود کو برقرار رکھنے کے ہمارے عزم کو تقویت ملے گی ۔

*************

 

 

ش ح ۔ع ح۔ م ش

U. No.968


(Release ID: 1794641) Visitor Counter : 145