بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابات والی ریاستوں کے لئے 15 خصوصی مشاہدین کی تقرری کی


صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ان کے ساتھ مشاورت بھی کی گئی

Posted On: 01 FEB 2022 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم فروری 2022 ۔  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش قانون ساز اسمبلیوں کے لئے موجودہ عام انتخابات 2022 کے لئے مقرر کئے گئے مشاہدین کے ساتھ ایک بریفنگ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ یہ 15 سابق افسر شاہ ایسے ہیں جو غلطیوں سے مبرا اور اپنی مہارت کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں اور ان کے انتخابی عمل کے ساتھ جڑے ہونے کے پچھلے تجربات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ریاستوں کے لئے ہونے والے موجودہ انتخابات میں خصوصی مشاہد کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی مشاہد اپنی نامزد ریاست میں انتخابی مشینری کے ذریعے کئے جارہے کاموں کی نگرانی کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ سی ویجل، ووٹر ہیلپ لائن وغیرہ کے توسط سے موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات اور شکایات کی بنیاد پر سخت اور مؤثر ضروری کارروائی کریں گے۔ یہ تمام افسران آزاد، غیر جانب دار اور رائے دہندگان دوست انتخاب کو یقینی بنانے کے لئے زمینی سطح پر الیکشن کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر پورے انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DQQ8.jpg

خصوصی مشاہدین کا استقبال کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے کہا کہ خصوصی مشاہدین کو تعینات کرنے کا وسیع جذبہ غیرجانبدار، لالچ سے آزاد، پرامن اور کووڈ سے محفوظ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے انتخابات کی تیاریوں کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کرنا، اہم خامیوں کی شناخت کرنا اور انتخابی مشینری کی رہنمائی کرنا ہے۔ جناب چندرا نے کہا کہ ہر انتخاب اپنے آپ میں انوکھا ہوتا ہے، اس کی اپنی لاجسٹک اور چنوتیاں ہوتی ہیں۔ ان سب کے باوجود زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پورے انتخابی عمل کے دوران حقیقی وقت کی بنیاد پر محتاط رہنے اور کمیشن کے رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے۔   اور کسی بھی ضروری، اصلاحی قدم کو کمیشن کے علم میں بھی لانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر پولنگ مرکز پر رائے دہندگان کو مشکل سے آزاد تجربہ فراہم کرنا چاہتا ہے، جس میں خصوصی طور سے معذور افراد کے لئے یقینی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ بزرگ رائے دہندگان 80+ سال  کے لئے پوسٹل بیلٹ کی شکل میں ایک نئی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ پولنگ مراکز کو کووڈ پروٹوکول کے عین مطابق اور ووٹنگ کی سہولت کے حساب سے بنایا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے کہا کہ زمینی صورت حال کا تجزیہ کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرس کے مابین یکساں موقع کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحی اقدامات کرنے اور معیاری آپریٹنگ عمل سے کسی بھی رکاوٹ کو روکنے کے لئے یہ خصوصی مشاہد اپنے طویل انتظامی تجربے، صلاحیت اور ذہانت کے ساتھ الیکشن کمیشن کے حق میں بہت مفید ہیں۔ جناب کمار نے کہا کہ زمینی سطح پر کمیشن کے چہرے کی شکل میں خصوصی مشاہدین کو انتخابی عمل کو بآسانی چلانے کو یقینی بنانے کے لئے خطوں میں مرکزی مشاہدین  اور انتخابی مشینری کی رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب کمار نے وضاحت کی کہ ان اعلیٰ افسران کی غیر جانب داری، شفافیت، رسائی اور احتیاط سے کمیشن کے احکامات پر مکمل طور سے عمل آوری کو یقینی بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

خصوصی مشاہدین کو خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے افسروں کی توجہ نہ صرف سیاسی پارٹی کے نمائندوں بلکہ خطے سے جڑے ایسے تجربے کار افسران سے بڑھی ہوئی توقعات کی جانب بھی مبذول کیا۔ جناب پانڈے نے خاص طور سے انھیں کمیشن کے کووڈ ضابطوں، وقت وقت پر کمیشن کے ذریعے جاری کئے گئے احکامات اور ایس ڈی ایم اے کے احکامات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کہا، جس میں سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کے ذریعے تشہیر پر جاری حالیہ احکامات بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خصوصی مشاہدین کو امیدواروں کی مجرمانہ تاریخ، ای وی ایم آمد و رفت پروٹوکول، حال ہی میں بڑھائی گئی خرچ کی حد، اور انتخاب کے بآسانی اور پرامن عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی شرارتی کوشش کو ناکام کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات کی عمل آوری کے تعلق سے محتاط رہنا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C7EJ.jpg

سکریٹری جنرل جناب امیش سنہا نے خصوصی مشاہدین کا استقبال کیا اور انھیں کمیشن کے احکامات سے متعلق معلومات فراہم کی۔ انھوں نے ماضی میں ان کے قابل ستائش رول کا اعتراف کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا تعاون ایک بار پھر کمیشن کے لئے بہت سودمند ثابت ہوگا۔

گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش کی انتحاب والی ریاستوں میں درج ذیل افسران کو خصوصی جنرل، پولیس اور اخراجات کے مشاہد کی شکل میں مقرر کیا گیا ہے۔

جناب منجیت سنگھ، آئی اے ایس (سبکدوش) (آر جے: 88) اور جناب سومیش گوئل، آئی پی ایس (سبکدوش) (ایچ پی: 84) بالترتیب گوا کے لئے خصوصی جنرل آبزرور اور خصوصی پولیس آبزرور ہوں گے۔ جناب منجیت سنگھ اس سے پہلے پڈوچیری الیکشن سے خصوصی مشاہد کی شکل میں جڑے رہ چکے ہیں اور انھوں نے کئی بار  جنرل آبزرور کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

جناب پرویر کرشنا، آئی اے ایس (سبکدوش) (ایم پی: 87)، جناب ارون کمار، آئی پی ایس (سبکدوش) (یوپی: 85) اور جناب راجیش توتیجا، سابق آئی آر ایس (آئی ٹی) (1987) منی پور کے لئے بالترتیب اسپیشل جنرل، اسپیشل پولیس اور اسپیشل اخراجات سے متعلق آبزرور ہوں گے۔ جناب پرویر کرشنا پہلے منی پور میں جنرل آبزرور  تھے۔ جناب ارون کمار پہلے بی ایس ایف، سی آر پی ایف سے جڑے تھے اور 2015 کے بہار انتخاب میں سی اے پی ایف کوآرڈنیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ جناب راجیش توتیجا نے ایچ پی اور ہریانہ میں تفتیش ڈائریکٹر کے طور پر کام سرانجام دیا ہے۔ وہ اس سے پہلے پنجاب، مدھیہ پردیش اور آندھراپردیش پردیش کے انتخابات سے بھی جڑے رہے ہیں۔

جناب ونود زتشی، آئی اے ایس (سبکدوش) (آر جے: 82)، جناب رجنی کانت مشرا، آئی پی ایس (سبکدوش) (یوپی: 84) اور محترمہ ہیمالنی کشیپ، سابق آئی آر ایس (آئی ٹی) (1985) پنجاب کے لئے بالترتیب اسپیشل جنرل آبزرور، اسپیشل پولیس آبزرور اور اسپیشل ایکسپنڈیچر آبزرور ہوں گے۔ جناب ونود زتشی 6 سال کے لئے الیکشن کمیشن میں ڈپٹی الیکشن کمشنر رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے وہ اسپیشل آبزرور بھی رہے ہیں۔ جناب رجنی مشرا اپنے ڈی جی بی ایس ایف تجربے کے ساتھ ای سی آئی سے جڑے تھے۔ محترمہ کشیپ کو 2020 میں اپنی سبکدوشی تک انکم ٹیکس محکموں کا وسیع  تجربہ ہے۔

جناب رام موہن مشرا، آئی اے ایس (سبکدوش) (اے ایم: 87)، جناب انل کمار شرما، آئی پی ایس (سبکدوش) (پی بی: 84) اور محترمہ مدھو مہاجن، سابق آئی آر ایس (آئی ٹی سی) (1982) بالترتیب اتراکھنڈ کے لئے اسپیشل جنرل آبزرور، اسپیشل پولیس آبزرور اور اسپیشل ایکسپنڈیچر آبزرور ہوں گے۔ محترمہ مہاجن اس سے پہلے بہار، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرناٹک اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے بھی جڑی رہی ہیں۔ جناب انل کمار شرما مغربی بنگال الیکشن میں اسپیشل آبزرور رہے ہیں۔  جبکہ جناب آر ایم مشرا کو اتراکھنڈ کا پہلے ہی وسیع تجربہ ہے۔

جناب اجے نائک، آئی اے ایس (سبکدوش) (بی ایچ: 84) اترپردیش الیکشن میں اسپشل جنرل آبزرور ہوں گے۔ جناب دیپک مشرا، آئی پی ایس (سبکدوش) (اے جی ایم یو ٹی: 84) اسپیشل پولیس آبزرور اور جناب بی مرلی کمار، سابق آئی آر ایس (آئی ٹی) (1983) اترپردیش کے لئے دو اسپیشل ایکسپنڈیچر آبزرور ہوں گے۔ یاد رہے کہ جناب بال کرشنن اس سے پہلے بہار، تمل ناڈو اور پڈوچیری سے جڑے رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ 2019 میں 89 حضور نگر اے سی کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ جناب بی مرلی کمار اس سے پہلے مہاراشٹر، جھارکھنڈ، دہلی، مغربی بنگال کے لئے اسپیشل ایکسپنڈیچر آبزرور رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 8- ویلور پی سی میں ہوئے ضمنی انتخاب سے بھی ان کی وابستگی رہی ہے۔ جناب اجے نائک پہلے بہار کے سی ای او اور مغربی بنگال الیکشن کے اسپیشل آبزرور بھی رہ چکے ہیں، جبکہ جناب دیپک مشرا کیرالہ الیکشن سے جڑے رہے ہیں۔

خصوصی مشاہدین جلد ہی اپنی مختص ریاستوں کا دورہ کریں گے اور ریاست کے سی ای او اور متعلقہ ڈپٹی الیکشن کمشنروں کے ساتھ مل کر اپنا کام شروع کردیں گے۔

 

******

ش ح۔ ج ق ۔ م ر

U-NO.957



(Release ID: 1794616) Visitor Counter : 153