ریلوے کی وزارت

ریلوے کے اداروں میں زیر تربیت امیداواروں کو تقرری کے معاملے میں دیگر امیدواروں پر ترجیح دی جائےگی، اس کے لیے کم از کم کوالیفائنگ نمبرات حاصل کرنا اور طبی معیارات کو پورا کرنا شرط ہے


ریلوے کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل سے گزرے بغیر ریلوے میں تقرری کے لیے زیرتربیت افراد کا مطالبہ ناقابل قبول ہے

عوامی روزگار کے معاملے میں یہ مطالبہ آئینی دفعات اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے

Posted On: 30 JAN 2022 8:50AM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے اگست 1963 سے اپرینٹس ایکٹ کی دفعات کے تحت درخواست دہندگان کو نامزد تجارتی اداروں میں تربیت فراہم کرا رہا ہے۔ان خواستگاروں کو بغیر کسی مسابقت اور انتخاب کے ، ان کی تعلیمی استعداد کی بنیادپر اپرینٹس کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ حالانکہ ریلوے ایسے امیدواروں کو صرف تربیت فراہم کرانے کا پابند تھا، جنہوں نے اپنی تربیت مکمل کی ، وہ 2004 سے لیول 1 اسامیوں پر متبادل کے طور پر مصروف عمل ہیں۔

  • متبال ملازمین کی تقرری عارضی نوعیت کی ہے  اور یہ ملازمین عارضی اور آپریشنل ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ حالانکہ ریلوے کے عارضی ملازمین ہونے کی حیثیت سے ان ملازمین کو  فوائد دیے جاتے ہیں، تاہم یہ ملازمین  طے شدہ ضابطے سے گزرے بغیر مستقل ملازمت کے حقدار نہیں ہیں۔
  • بھارتی ریلوے میں جاری تغیر اور ریلوے کی تمام بھرتیوں میں غیر جانبداری، شفافیت اور معروضیت لانے کے مقصد سے، ریلوے نے لیول1 میں تمام بھرتیوں کے عمل کو مرکزی شکل دی، جسے اب کمپیوٹر پر مبنی مشترکہ ملک گیر ٹیسٹ (سی بی ٹی) کے توسط سے انجام دیا جائے گا۔
  • اپرنٹس ایکٹ میں 2014 میں ترمیم کی گئی تھی جس کے تحت ایکٹ کی دفعہ 22 میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ ایک آجر اپنے ادارے میں زیر تربیت افراد کو بھرتی کرنے کے لیے ایک پالیسی وضع کرے گا۔ اس طرح کی ترمیم کے مطابق، بھارتی ریلوے نے لیول1 اسامیوں کے لیے ریلوے کے اداروں میں ،اوپن مارکیٹ بھرتی میں ، مشتہر کی گئیں اسامیوں کے 20 فیصد تک، تربیت یافتہ اپرینٹس حضرات کو ترجیح دینے کے لیے ، ایک پروویژن تیار کیا۔
  • حالانکہ یہ زیر تربیت افراد بھی دیگر امیدواروں کے ساتھ تحریری امتحان  میں حصہ لیتے ہیں، تاہم انہیں تقرری میں دوسروں پر ترجیح دی جاتی ہے، اور اس کے لیے کم از کم کوالیفائنگ نمبرات حاصل کرنا اور طبی معیارات پر پورا اترنا شرط ہے۔
  • اس لیے، سی ای این 02/2018 کے ذریعہ مشتہر کردہ 63202 میں سے 15204 لیول 1 اسامیاں 2018 میں ہونے والی پہلی عام بھرتی میں ایسے امیدواروں کے لیے مختص کی گئی تھیں۔اسی طرح، 103769 میں سے 20734 لیول۔1 اسامیاں  جنہیں سی ای این آر آر سی 01/2019 کے تحت مشتہر کیا گیا تھا، انہیں ان زیر تربیت امیدواروں کے لیے مختص کیا گیا۔ اس نوٹیفکیشن کے لیے بھرتی کا عمل شروع ہونا باقی ہے۔
  • یہ اپرنٹس حضرات مقررہ بھرتی کے عمل ، جس میں تحریری امتحان اور جسمانی اہلیت ٹیسٹ شامل ہیں اور  موجودہ قواعد کے مطابق تمام امیدواروں کو ان ٹیسٹوں سے گزرنا ہے، سے گزرے بغیر تقرری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یہ مطالبہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ یہ عوامی ملازمت کے معاملات میں آئینی دفعات اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت کوئی بھی روزگار منصفانہ انتخابی عمل سے گزرے بغیر نہیں فراہم کیا جا سکتا۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 858



(Release ID: 1793642) Visitor Counter : 204