جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی قابل تجدید توانائی ترقیاتی ایجنسی لمیٹڈ (اِریڈا) اور گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے چھت کے اوپر (روف ٹاپ) شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 29 JAN 2022 4:18PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی قابل تجدید توانائی ترقیاتی ایجنسی (اِریڈا) نے چھت کے اوپر (روف ٹاپ) شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے قیام کے لیے اپنی تکنیکی و مالیاتی مہارت فراہم کرنے کی خاطر گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں کمپنیاں بالترتیب نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور وزارت دفاع کے ماتحت برسرکار پبلک سیکٹر کی اکائیاں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SDKE.jpg

مفاہمت نامہ پر اِریڈا کے صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس، اور جی ایس ایل کے سی ایم ڈی کموڈور بھارت بھوشن ناگپال نے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔

اس مفاہمت نامہ کے تحت اریڈا، گوا کے واسکو ڈی گاما میں واقع کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں روف ٹاپ شمسی توانائی کے پروجیکٹ قائم کرنے میں جی ایس ایل کی مدد کرے گا۔ اریڈا بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ ای اینڈ ایس پیمانوں کے مطابق روف ٹاپ شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے لیے ماحولیات اور سماجی (ای اینڈ ایس) کاموں میں جی ایس ایل کو اپنی تکنیکی و مالیاتی مہارت فراہم کرے گا۔ اپنی عمارت میں روف ٹاپ شمسی توانائی کے پروجیکٹ قائم کرنے کے بعد جی ایس ایل بجلی پر ہونے والے خرچ کو محدود کرنے اور کاربن فٹ پرنٹ کو بھی کم کرنے کے قابل ہوگا۔

مفاہمت نامہ کے بارے میں بتاتے ہوئے اریڈا کے صدر اور مینیجنگ ڈائرکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس نے کہا کہ ہم  صاف توانائی کے طور طریقوں کو اپنانے کی سمت میں جی ایس ایل کے ساتھ شراکت داری کرکے خوش ہیں۔ اس شراکت داری سے دونوں کمپنیوں کی مہارت کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور اس سے سبز توانائی کے توسط سے ملک کی پائیدار ترقی کے لیے معزز وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے میں بہتر طور طریقوں کو اپنانے کی امید ہے۔ حکومت ہند کا مقصد سال 2022 کے آخر تک روف ٹاپ سولر کے توسط سے 40 گیگا واٹ شمسی توانائی کی پیداوار کرنی ہے اور ہمارا تعاون ہمیں حکومت ہند کے ذریعے متعینہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے تعاون دینے کے قابل بنائے گا۔

قابل تجدید توانائی کے شعبہ کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ڈیڑھ سال پہلے اریڈا کے ذریعے ایک تجارتی ترقی اور مشاورتی محکمہ قائم کیا گیا تھا۔ نئے محکمہ کے تحت قابل تجدید توانائی کے شعبہ اور توانائی کی منتقلی میں اس کے معماروں کے لیے اپنی مشاورتی خدمات فراہم کرنے میں پچھلے 14 مہینوں کے اندر اریڈا کے ذریعے دستخط شدہ یہ ساتواں مفاہمت نامہ ہے۔ اریڈا نے اس سے پہلے سبز توانائی کے پروجیکٹوں کے لیے اپنی تکنیکی و مالیاتی مہارت کی توسیع کرنے میں ایس جے وی این، این ایچ پی سی، ٹی اے این جی ای ڈی سی او، این ای ای پی سی او، بی وی ایف سی ایل اور ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے تھے۔

اریڈا، قابل تجدید توانائی کے شعبہ کی جامع ترقی میں دیگر پی ایس یو اور پرائیویٹ تنظیموں کے لیے اپنی مشاورتی خدمات کی توسیع کرنے کے تئیں پر امید ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 849

 

 


(Release ID: 1793596) Visitor Counter : 190