نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جناب شرد کمار نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا، گورکھا رجمنٹ کی بہادری کی یاد دلائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JAN 2022 3:49PM by PIB Delhi
پیرالمپکس میں برونز میڈل حاصل کرنے والے اونچی کود کے کھیلاڑی جناب شرد کمار نے آج نیشنل وار میموریل جا کر پرم چکر سے سرفراز کیے گئے کیپٹن گربچن سنگھ سلاریا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کیپٹن سلاریا کو پہلی گورکھا رائفلس کی تیسری بٹالین رجمنٹ میں کمیشن کیا گیا تھا، جو 1961 کے کانگو بحران کے دوران اقوام متحدہ کی امن قائم کرنے والی فوج کی مدد کے لیے 3000 ہندوستانی فوجیوں کا حصہ تھے۔

خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب شرد کمار نے دارجلنگ میں اپنے اسکول کے دنوں کو یاد کیا، جہاں وہ گورکھا رجمنٹ کی بہادری کی کہانیاں سنتے ہوئے بڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’اس رجمنٹ کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ برطانوی بھارت فوج کےد وران تقریباً 10 گورکھا رجمنٹ سروس میں شامل تھے، جن میں سے چھ کو موجودہ ہندوستانی فوج میں منتقل کر دیا گیا تھا، لیکن باقی اب بھی برطانوی حکومت کے تحت برطانوی فوج کے پاس ہیں۔‘‘
اولمپک میڈل فاتح نے کہا، ’’وہ اتنے وفادار ہونے کے لیے جانے جاتے ہیں کہ اب بھی ملکہ برطانیہ کی سیکورٹی میں تعینات ہیں۔ وفاداری ایک ایسی چیز ہے، جس پر گورکھا رجمنٹ ہمیشہ یقین کرتی ہے۔‘‘

انہوں نے میموریل میں نیکسٹ آف کن تقریب کو بھی دیکھا، جو غروب آفتاب سے پہلے ریٹریٹ تقریب سے پہلے ہر شام شہداء کے رشتہ داروں کے ذریعے گلہائے عقیدت پیش کرنے کی ایک رسم ہے۔ اس تقریب میں 32 سیکنڈ کے بگل کال کے ساتھ پرچم کو اتارا جاتا ہے۔
انہوں نے میموریل کی پریکرما کی اور ہندوستانی مسلح افواج کے جنگوں کے بیان اور آپریشن کی نمائش کرنے والی تصویریں دیکھیں۔

نیشنل وار میموریل انڈیا گیٹ سے تقریباً 400 میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس میں ہندوستانی مسلح افواج کی مختلف پیدل فوج رجمنٹ کے اُن سبھی ہندوستانی فوجیوں کے نام ہیں، جنہوں نے آزاد ہندوستان کی مختلف لڑائیوں، جنگوں، مہمات اور جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 820
(ریلیز آئی ڈی: 1793404)
وزیٹر کاؤنٹر : 166