وزارت خزانہ
ڈی جی جی آئی گروگرام کے عہدیداروں نے 93 جعلی فرموں کے گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا ہے ، جنہوں نے 491 کروڑ کی جعلی اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ انوائس جاری کی ہیں ، ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے
Posted On:
28 JAN 2022 5:45PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،28 جنوری / ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹلی جنس ( ڈی جی جی آئی ) کے گرو گرام زونل یونٹ ( جی زیڈ یو ) نے 18 جنوری ، 2022 ء کو ، جعلی کاغذات کی مدد سے بنائی گئی کئی جعلی فرمیں چلانے اور دھوکہ دہی کے ساتھ 491 کروڑ روپئے کے آئی ٹی سی جاری کرنے کے الزام میں جی ایس ٹی قانون کے ضابطوں کے تحت ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔
ڈی جی جی آئی کے جے پور زونل یونٹ کی مخصوص اطلاعات پر کہ ایک شخص پورے بھارت میں مختلف لوگوں کو دور دراز کے علاقوں سے کام کرنے ، ڈاٹا اسٹور کرنے کے لئے کلاؤڈ اسٹوریج سہولیات فراہم کر رہا ہے ، کارروائی کرتے ہوئے ، اِس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اُس سے حاصل ہارڈ ڈسک کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ کلاؤڈ اسٹوریج سہولت کے ذریعے فراہم کی جانے والی ہارڈ ڈسک میں موجود اعداد و شمار سے اہم آپریٹیو کی شناخت کی گئی ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 93 جعلی فرموں کا ایک گٹھ جوڑ چلا رہا تھا ۔
18 جنوری ، 2022 ء کو کی گئی تلاش کے دوران کئی فرموں کو جعلی پایا گیا ، جو اپنے پتہ پر موجود نہیں تھیں ۔ کلیدی آپریٹیو ، جو سرگرمی کے ساتھ کلاؤڈ اسٹوریج سروس کا استعمال کر رہا تھا اور مذکورہ فرمیں چلا رہا تھا ، اُسے 18 جنوری ، 2022 ء کو ہریانہ کے ہانسی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ تحقیقات کے دوران کلیدی آپریٹیو نے اعتراف کیا ہے کہ اُس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دھوکہ دہی کی ۔ مختلف شواہد د ، درج بیانات اور تصدیق کی بنیاد پر ، وہ شخص جعلی فرمیں تیار کرنے کا ریکیٹ چلانے اور 93 جعلی فرموں کے ذریعے اشیاء کی حقیقی سپلائی کے بغیر انوائس جاری کرنے کا مرتکب پایا گیا ۔ اُس نے دھوکہ دہی کے ساتھ 491 کروڑ روپئے کے آئی ٹی سی جاری کئے اور اس طرح اُس نے سی جی ایس ٹی قانون - 2017 کے متعدد ضابطوں کی خلاف ورزی کی ۔ اسی مناسبت سے ، اُسے 18 جنوری کو ، 2022 ء کو گرفتارکیا گیا اور ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اُسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔
معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 821
(Release ID: 1793395)
Visitor Counter : 173