نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ  نے والدین اور  اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کریں


نائب صدرجمہوریہ نے نوجوانوں سے ایک ایسے بھارت کی تعمیر کے  لئے سخت محنت کرنے کی اپیل کی جس کا تصور مجاہدین آزادی نے  کیا تھاملک سب سے مقدم ہے اور یہ ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے

ہمارا قومی پرچم آزادی اور قربانی کی ایک علامت ہے:نائب صدر

ہمارے نوجوان آتم  نربھر بھارت کے مستفیدین اور بنانے والے دونوں ہیں:نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو

نائب صدرجمہوریہ نے پہلے سے ریکارڈ کئے گئے ویڈیو پیغام کے ذریعہ  بھارت ماتا آرتی پروگرام سے خطاب کیا

Posted On: 25 JAN 2022 8:01PM by PIB Delhi

 

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے نوجوان  لوگوں سے  ایک ایسے مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے لئے سخت محنت کرنے کی اپیل کی جس کا تصور مجاہدین آزادی نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان عظیم مرد و خواتین کو دی گئی ایک سچا خراج  ہے جنہوں نے ہمارے ملک کی آزادی کے لئے جنگ لڑی تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ غیر ملکی شکنجے سے ملک کو آزاد کرانے کے لئے ہمارے مجاہدین آزادی کی جانب سے دی گئی بے شمار قربارنیوں کو کبھی نہ بھولیں۔

پہلے سے ریکارڈ کئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ بھارت ماتا آرتی پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران  جناب نائیڈو نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کے ذہنوں میں حب الوطنی کاجذبہ پیدا کریں کیو ں کہ ہم اپنی مالامال  وراثت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہم کو  اس بات کو یقینی بنانا چاہئے  کہ آنے والی نسلیں اپنے عظیم ملک کے بارے میں جانیں اور اس کی ہمہ گیر ترقی کےلئے اپنا تعاون دیں۔

بھارت کی آزادی کی جد وجہد پر  اظہارخیال کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہاکہ وہ  آزادی جو بھارت نے برٹش سامراج سے حاصل  کی تھی اس کے لئے سخت جد وجہد اور قربانیاں دی گئی تھیں اور ملک بھر کے  مختلف اورگوناگوں  پس منظر سے آنے والے لوگوں  کی اجتماعی کوششوں کا  یہ نتیجہ تھا ۔ نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ  ہندوستان کے آزاد ہونے کے بعد کئی مشکوک لوگوں کو یہ  یقین تھا کہ ہندوستان اپنی لسانی اور ثقافتی گوناگونیت کو  خود برقرار نہیں رکھ سکے گا ، لیکن ہندوستان نے انہیں غلط ثابت کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی ثقافتی اور تہذیبی وراثت یہاں کے لوگوں کو متحد رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ملک سب سے پہلے  ہے اور یہ جذبہ ہمارے ڈی  این اے میں بھی موجود ہے۔

ہمارے قومی پرچم کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہاکہ ہماراپرچم  رنگوں کے ساتھ صرف کپڑے کاایک ٹکڑا نہیں ہے بلکہ یہ آزادی، اصول اور قربانیوں کی ایک علامت ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے  35 سال سے کم عمر کی ملک کی تقریبا 65 فیصد آبادی کے ساتھ بھارت کے آبادی کے فائدے کا ذکر بھی کیا۔ نائب صدرجمہوریہ نے  تیزی سے ترقی کے لئے ایک نوجوان ملک کی صلاحیت کاپوری طرح سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی شعبوں میں آتم نربھرتا یا خود کفالت حاصل کرنے کے لئے زبردست طاقت، توانائی اور جوش و جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے نوجوان آتم نربھرتا کے بنانے والے بھی ہیں اور آتم نربھرتا کے بنانے والے اورمستفیدین دونوں نے ہیں۔

جناب نائیڈو نے ایسے منفرد پروگرام کااہتمام کرنے کے لئے بھارت ماتا فاؤنڈیشن کی تعریف کی جہاں ملک کو مضبوط بنانے، باہری اور اندرونی حملے سے بچانے اور لوگوں کو متحد، خوش و خرم اور صحت مندرکھنے کے لئے  دعائیں کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات جس میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ ملتا ہو اور قومی ا تحاد اور سماجی اتحاد کو فروغ حاصل ہو وہ کافی اہم ہیں اور انہیں ملک  کے سبھی حصوں میں زیادہ سے زیادہ  منعقد کیا جانا چا ہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت منفرد پروگرام بھارت ماتا آرتی کاحصہ بننے پر انہیں زبردست  خوشی حاصل ہوئی ہے۔

ماضی میں میں نے کئی آرتی کے بارے میں سنا ہے لیکن ان کا مذہبی تناظربھی رہا ہے جہاں ہم ایک دیوتا، ایک ندی یا کسی  شکتی (طاقت) سے دعائیں لیتے ہیں۔ یہاں ہم اپنے مادر وطن کے لئے دعائیں کررہے ہیں ، وہ ملک جس سے ہم پیار کرتے ہیں وہ ملک جہاں ہم رہتے ہیں اور جسے ملک کو ہم آنےو الے سالوں میں دیکھناچاہتے ہیں، یہ ایک ایسا ملک ہے جسے ہم اجتماعی طور سے ایک اچھی شکل دے رہے ہیں۔ یہ ایک نئے بھارت کا نظریہ ہے جس کے لئے ہم عزم اور عقیدت کے ساتھ انتھک طور سے  پرورش کررہے ہیں۔

میں بھارت ماتا فاؤنڈیشن اور ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب  جی کشن ریڈی  کو اس طرح کے ایک تحریک دینے و الے پروگرام کی  تصور سازی اوراسے برقرار رکھنے کے لئے مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ  جان کر خوشی ہوئی کہ بھارت ماتا فاؤنڈیشن پچھلے 6 سال سے اس پروگرام کااہتمام کررہاہے، اس کے تحت بھارت ماتا کے لباس میں 3000 سے زیادہ لڑکیاں ویدک منتروں کا جاپ کرنے کے لئے پجاری کی شکل میں  اکٹھی ہوتی ہیں اور ماں بھارتی کو روایتی آرتی دکھاتی ہیں۔

اس پروگرام کے لئے چنی گئی تاریخ اور بھی خاص ہے۔ 26 جنوری یوم جمہوریہ یہ دن تمام بھارتیوں کے لئے مقدس ہے ، یہ وہ دن ہے جب ہم سبھی آئین کی پاسداری کرنے کے لئے متفق ہوئے تھے۔ آئین نے ہمیں اچھی حکمرانی کے لئے اورایک زبردست جمہوری نظام کے لئے بنیاد دی ہے، حالانکہ ہم مانتے ہیں کہ ہمارے اس پیارے ملک بھارت کی کئی ہزاروں سالوں کی ایک طویل اور شاندار ثقافتی تاریخ رہی ہے۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.770

 



(Release ID: 1792907) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Punjabi