عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نئے مطلع شدہ سی سی ایس (پنشن) ضابطوں 2021 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی تیاری کے لیے ایک ویبینار کا انعقاد
Posted On:
26 JAN 2022 3:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26 جنوری،2022۔ تمام پنشنرز ایسوسی ایشنز کے لیے جناب وی سری نواس، سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) کی صدارت میں ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نئے مطلع شدہ سی سی ایس (پنشن) ضابطوں، 2021 کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ تیار کرنا تھا۔ ملک کے تمام حصوں سے مرکزی حکومت کی پنشن یافتگان کی تنظیموں نے میٹنگ میں شرکت کی۔سی سی ایس پنشن ضوابط 2021 اور چہرے کی شناخت کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی)تیار کرنے پرپرزنٹیشنز دی گئیں جس کے بعد ہر پریزنٹیشن کے بعد سوال وجواب کا سیشن ہوا۔
سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے مختلف تنظیموں کے 52 شرکاء کے اتنے بڑے گروپ سے ملنے اور تعمیری بات چیت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے 25 دسمبر 2021 کو سی سی ایس پنشن ضوابط 2021 کے اجراء اور چہرے کی شناخت کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) تیار کرنے کے حالیہ آغاز کے پیش نظر بحث کی ضرورت اور پوچھے گئے مختلف سوالات کی تعریف کی۔ پنشن یافتگان کے درمیان تجسس بہت قابل فہم تھا اور اس طرح کے تعاملات رابطے میں رہنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جاری رہیں گے کہ ہر ایسوسی ایشن تک پہنچ جائے۔ انہوں نے ہر ایسوسی ایشن سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے رکن کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ بات چیت کریں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ میٹنگ کا مقصد محکمہ اور پنشنرز ایسوسی ایشنز کے درمیان خاص طور پر ان کی سطح پر بات چیت کو آگے بڑھانا تھا تاکہ وہ ہر ایک کو ذاتی طور پر جان سکیں اور ایسوسی ایشنز کو یقین دلایا جا سکے کہ سکریٹری اس بات کو سمجھنے کی پوزیشن میں ہوں ۔ ان اُمور اور معاملات کو سنیں جہاں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ محکمہ برائے پنشن ایک بہت ہی قانونی اور پالیسی پر مبنی محکمہ ہے، اس لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کہاں اصلاحات کی ضرورت ہے اور پنشنرز کو دیے جانے والے زیادہ سے زیادہ مراعات کو یقینی بنانے کے لیے مستقل اپ ڈیٹس اور قانون میں ترامیم کی ضرورت ہو سکتی ہے اور یہی پورے عمل کا مقصد ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہر ایسوسی ایشن کی ممبر شپ 300 سے زائد ہے اور وہ ممبران کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کر رہے ہیں۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:758
(Release ID: 1792856)
Visitor Counter : 159