جل شکتی وزارت
وزارت سیاحت نے قومی یوم سیاحت کے موقع پر ویبینار کا اہتمام کیا
ڈی جی این ایم سی جی نے ’ارتھ گنگا‘ اور ثقافتی سیاحت کے ذریعے گھاٹیوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کی آمدنی اور روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی
Posted On:
25 JAN 2022 7:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج قومی یوم سیاحت کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل تقریب کی صدارت کی۔ یہ تقریب ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منائے جانے والے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے لیے وقف تھی۔
اس موقع پر موجود دیگر معززین میں چار مرکزی سکریٹری - جناب اوپیندر پرساد سنگھ، سکریٹری، وزارت ٹیکسٹائل، محترمہ لینا نندن، سکریٹری، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، جناب اروند سنگھ، سکریٹری، وزارت سیاحت، جناب گووند موہن، سکریٹری، وزارت ثقافت موجود تھے۔ ڈائرکٹر جنرل، نیشنل مشن فار کلین گنگا، جناب جی اشوک کمار نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ مہندرا گروپ کے چیئرمین جناب آنند مہندرا اور کرنل منوج کشور، ایک ورلڈ ایکسپلورر اور موٹرسائیکل ایڈونچر، بھی دو گھنٹے طویل ورچوئل ایونٹ میں شامل ہوئے۔
جناب جی کشن ریڈی نے ان شاندار مقامات کی موجودگی کی وجہ سے جو سیاحتی مقامات کے طور پر مشہور ہیں، عالمی سطح پر ہندوستان کی نمایاں پوزیشن کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے 2021 کے سروے کے تجزیات کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ 30 فیصد روزگار صرف اور صرف ہندوستان میں سیاحت کے شعبے سے پیدا کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے نوجوانوں میں سیاحت کے حوالے سے جوش و خروش پیدا کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی اور ان میں بیداری پیدا کرنے اور ملک بھر کے شاندار سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکولوں سے یونیورسٹی کی سطح تک ’ٹورسٹ کلب‘ کھولنے کے فیصلے کو سراہا۔ شمال مشرقی ہندوستان میں سیاحت کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے فخر محسوس کیا کہ حکومت کا ہر ایک محکمہ ملک میں سیاحت کے شعبے کو پرواز کے لیے نئے پنکھ دینے کے لیے متحد اور پرجوش طریقے سے کام کر رہا ہے۔
جناب جی اشوک کمار، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل مشن فار کلین گنگا، وزارت جل شکتی نے دریاؤں اور سیاحت کے درمیان تعلق کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے دریائے گنگا کے کنارے سیاحت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی۔ ’انکریڈبل انڈیا‘ اور ’اتیتھی دیو بھوا‘ ہندوستان کی دو حرکیات ہیں جو مہمانوں کی تعظیم کے روایتی ہندوستانی فلسفے کو مجسم کرتی ہیں، جناب اشوک نے سیاحت کی بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے، دریائے گنگا پر روشنی ڈالی۔
انھوں نے کہا کہ مختلف گنگا عجائب گھروں کے قیام، ایڈونچر اسپورٹس، گنگا کے مقدس گھاٹوں پر آرتیوں کا مظاہرہ وغیرہ نے ملک میں سیاحت کے شعبے کو بے مثال فروغ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں اور دریاؤں کے درمیان صدیوں سے گہرا تعلق رہا ہے، اور پائیدار سیاحت ہی ہمارا حتمی مقصد ہے۔
ہندوستان کے شاندار ورثے کی شاندار خوبصورتی کی تعریف کرنے اور سیاحت کی اہمیت اور معیشت پر اس کے اثرات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے، ہر سال 25 جنوری کو پورے ملک میں قومی یوم سیاحت منایا جاتا ہے۔
اس سال کا موضوع ’دیہی اور کمیونٹی سینٹرک ٹورزم‘ ہے۔ تقریب کے دوران ’آتلیہ گنگا پریکرما‘ پر ایک دلچسپ مختصر فلم بھی دکھائی گئی اور ہندوستان کے 75 غیر معروف سیاحتی مقامات پر ایک کتاب کا ڈجیٹل اجرا بھی کیا گیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ع ا
U: 744
(Release ID: 1792819)
Visitor Counter : 143