ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ ریلوے میں ملازمت حاصل کرنے کےخواہشمند جو امیدوار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے انہیں ریلوے میں ملازمت حاصل کرنے سے ہمیشہ کے لیے روک دیا جائے گا

Posted On: 25 JAN 2022 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جنوری،2022 /یہ بات علم میں آئی ہے کہ ریلوے میں ملازمت حاصل کرنے والے کچھ امیدواروں کو ریل پٹریوں پر احتجاج کرنے ، ریل گاڑیوں کے چلنے میں رکاوٹ ڈالنے  اور ریلوے املاک کو نقصان پہنچانے جیسی توڑ پھوڑ  / غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ یہ بات ریلوے کی وزارت نے آج جاری کیے گئے ایک عوامی نوٹس میں کہی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی  گمراہ سرگرمیاں ڈسپلین کے انتہائی خلاف ہیں جن کی جو  ملازمت کے امیدواروں کے لیے ریلوے  / سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے نامناسب ہے۔  اس طرح کی سرگرمیوں کے ویڈیوز کی خصوصی ایجنسیوں کی مدد سے جانچ کی جائے گی اور ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے امیدواروں کے خلاف پولیس کارروائی کی جائے گی ، نیز انہیں ریلوے میں ملازمت حاصل کرنے سے ہمیشہ کے لیے روک دیا جائے گا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلوے بھرتی بورڈز  (آر آڑ بی) منصفانہ اور شفاف بھرتی عمل کے پابند ہے جس میں دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھے جاتے ہیں۔ ریلوے ملازمت کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ گمراہ نہ ہوں یا ایسے عناصر کے دباؤ میں نہ آئیں جو اپنے خودغرضی کے مفادات کو پورا کرنے کےلیے انہیں استعمال کر رہے ہیں۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –734


(Release ID: 1792696) Visitor Counter : 185