خلا ء کا محکمہ

اسرو کے نئے سربراہ ڈاکٹر ایس سومناتھ نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کرکے ’’ گگن یان ‘‘ اور مستقبل کے دیگر خلائی مشنوں کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا

Posted On: 25 JAN 2022 4:27PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،25 جنوری / بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم ( اسرو ) کے نئے سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر ایس سومناتھ نے  سائنس اور ٹیکنا لوجی اور زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت  ( آزدانہ چارج ) ،  وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن،  ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ’’ گگن یان ‘‘ کے ساتھ ساتھ مستقبل قریب میں دیگر خلائی مشنوں کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا ۔

اسرو کے نئے سربراہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر سومناتھ نے انتہائی اہم وقت پر یہ باوقار ذمہ داری سنبھالی ہے اور تقدیر نے انہیں بھارت کے پہلے انسان بردار خلائی مشن ’’ گگن یان ‘‘ سمیت کچھ بڑے تاریخی مشنوں کے ذریعے اسرو سے نوازا ہے۔

 

image00166ZD.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خلائی پروگراموں کی خصوصی طور پر ہمت افزائی کی جار ہی  ہے اور خلائی ٹیکنالوجی کو ، اب مختلف شعبوں جیسے سڑکوں اور شاہراہوں، ریلوے، صحت کی دیکھ بھال، زراعت وغیرہ میں نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں خلاء کے راستے سے بھارت کے اونچائی  پر پہنچنے کی شروعات ہو گی ۔

         اسرو کے سربراہ نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو گگن یان  پروگرام کی صورتِ حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ کووڈ اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے آخری تاریخ میں تاخیر ہوئی تھی، لیکن اب چیزیں دوبارہ معمول پر آ گئی ہیں اور پہلے انسان کے بغیر مشن کے لئے سبھی ضروری بندوبست درست ہو رہے ہیں۔  پہلے انسان  کے بغیر  مشن کے بعد ، دوسرا انسان  کے بغیر مشن ’’ وَیوم متر ‘‘ روبوٹ لے جائے گا اور تب انسانی مشن کے ذریعے ، اِس کا پیچھا کیا جائے گا۔

         وزیر موصوف کو یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی خلابازوں نے روس میں خلائی پرواز کی عمومی تربیت کامیابی سے حاصل کی ہے۔ بنگلورو میں گگن یان کی مخصوص تربیت کے لئے  ایک غیر رسمی (خصوصی) خلائی مسافر ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

         انسان بردار مشن کی تیاری پر، اسرو کے سربراہ نے کہا کہ نچلی فضا (10 کلومیٹر سے کم) میں کام کرنے والے عملے کے  ایسکیپ سسٹم کے انفلائٹ مظاہرے کو شامل کیا گیا ہے۔ سمندر میں اثرات کے بعد عملے کے ماڈیول کی مشق کی بحالی پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

         اسرو کو 2022 ء میں این ایس آئی ایل (نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ) کا پہلا مکمل فنڈڈ سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی – 21 لانچ کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ این ایس آئی ایل کی ملکیت  ہو گا اور اسی کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا ۔ یہ مواصلاتی سیٹلائٹ ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم) ایپلی کیشنز کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

         اسرو کے سربراہ نے اگلے تین مہینوں میں ہونے والے آئندہ مشنوں کے بارے میں مختصر جانکاری بھی دی ۔ انہوں نے فروری ، 2022 ء کے لئے مقرر آر آئی سی اے ٹی – 1 ا ے ، پی ایس ایل وی سی 2-5  ، ( آر آئی سی اے ٹی – 1 اے پی ایس ایل وی سی 5 – 2 ) کا ذکر کیا ۔  اوشن سیٹ 3 ، آئی این ایس 2 بی  آنند ، پی ایس ایل وی سی – 53   مارچ ، 2022 ء میں اور اپریل ، 2022 ء میں ایس ایس ایل وی – ڈی 1 مائکرو سیٹ لانچ کیا جائے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  727



(Release ID: 1792663) Visitor Counter : 264