کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت کی ’ایک ضلع ایک پیداوار‘ (او ڈی او پی) پہل نے جموں و کشمیر ، شمال مشرق  اور اترپردیش میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے


صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ’ایک ضلع ایک پیداوار‘ (او ڈی او پی) پہل کو فروغ دینے کے لئے ریاستی کانفرنس کا انعقاد کیا

او ڈی او پی نے جمو ں وکشمیر میں سیب و اخروٹ کی تجارتی سہولت میں کامیابی کی کہانیاں رقم کیں

اترپردیش کے سبھی اضلاع کے کاریگروں اور پیداوار کنندگان کی او ڈی او پی کے تحت حوصلہ افزائی  کی گئی اور مدد فراہم کی گئی

ای۔ کامرس کمپنیوں کے ساتھ مل کر ویب پر مبنی فروخت کا فائدہ اٹھانے میں دیہی کاریگروں کی مدد کرنے کے لئے او ڈی او پی کام کرے گی

او ڈی او پی پہل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہر ریاست میں نوڈل افسر بحال کئے جائیں گے

او ڈی او پی کے توسط سے ڈی پی آئی آئی ٹی بین الاقوامی ٹریڈ ایکسپو اور پروگراموں میں سبھی ریاستوں کی شراکتداری کی سہولت فراہم کرےگا

Posted On: 24 JAN 2022 7:20PM by PIB Delhi

مرکز اور ریاست کے تعاون سے ’ایک ضلع ایک پیداوار‘ (او ڈی او پی ) پہل کے تحت مصنوعات کو فروغ دینے کےلئے  صنعت و تجارت کی وزارت کے صنعت و داخلی تجارت کے محکمے کے ذریعہ 21 جنوری 2022 کو ایک ریاست کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس کی صدارت محترمہ سمیتا ڈاورا ،ایڈیشنل سکریٹری ،ڈی پی آئی آئی ٹی نے کی ۔کانفرنس میں سبھی ریاستوں کے محکمے صنعت کے پرنسپل سکریٹریوں اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔

محترمہ  سمیتا ڈاورا ،ایڈیشنل سکریٹری ،ڈی پی آئی آئی ٹی نے ایک خصوصی خطاب کے ساتھ میٹنگ کی شروعات کی اور اوڈی او پی کے تحت اب تک کی گئی کامیاب سرگرمیوں اور ریاستوں کے ذریعہ کئے گئے بہترین کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔

اس کے بعد جناب رنجن پرکاش ٹھاکر ،پرنسپل سکریٹری ،صنعت ،جموں وکشمیر کے ذریعہ جموں وکشمیر میں مینو فیکچرنگ شعبہ کے لئے بدلتے بیانیہ کے سلسلے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اور جموں وکشمیر میں او ڈی او پی پہل کے کام باالخصوص  اخروٹ اور سیب کے لئے تجارتی سہولیات کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔ دبئی ایکسپو 2020 میں جموں و کشمیر کی نمائندگی  کی اوڈی او پی کی پہل سہولت اور کامیاب سیلر ۔ بائر میٹنگ کے ساتھ ساتھ اس میں منعقدہ تجارتی تبادلہ خیال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ باقی ریاستوں کو جلد ہی بین الاقوامی سطح پر ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اترپردیش ریاست کے اوڈی او پی ماڈل نے اپنی قابل ذکر کامیابی سے سبھی کی توجہ مبذول کی ۔اس کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع کے کاریگروں اور پیداوار کنندگان کی ایک ضلع ایک پیداوار (او ڈی او پی) کے تحت حوصلہ افزائی کی گئی اور مدد فراہم کی گئی۔جناب نونیت سہگل ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ،ایم ایس ایم ای و ایکسپورٹ پروموشن ،اترپردیش کے ذریعہ پرزینٹیشن دیا گیا ۔

اترپردیش میں دوسری ریاستوں کو اپنی پیداوار کے توسط سے ہر ضلع کو ،اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے ماڈل پیش کیا۔

محترمہ سوپنا دیبناتھ ،ایڈیشنل سکریٹری محکمہ صنعت و تجارت ،تریپورہ نے ’دور دراز کے اضلاع کی ترقی کے لئے مقامی معیشت کو فروغ دینے ‘ کے لئے ایک لائحہ عمل کا خاکہ پیش کیا ۔اس میں ریاستی حکومت اور او ڈی او پی ٹیم کے درمیان اب تک کے کامیاب تعاون اور تریپورہ کے سبھی آٹھ اضلاع سے پیداوارکے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کے لئے کئے جانے والے الگ الگ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاستوں کے پرزنٹیشن کے بعد ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت انویسٹ انڈیا کے ذریعہ بہم پہنچائی جارہی او ڈی او پی  پہل کے تحت کام کے دائرے ،اب تک انجام دی گئی سرگرمیوں اور متوازن علاقائی اقتصادی ترقی کے نقطۂ نظر کو فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دیا گیا۔

انویسٹ انڈیا نے تجارتی سہولت ،صلاحیت سازی اور مصنوعات کے فروغ کے توسط سے اقتصادی امپاور مینٹ کی  کچھ موجودہ کہانیوں پر روشنی ڈالی۔

کچھ اہم مثالوں میں راج سمند ضلع ،راجستھان میں مولےلا کاریگروں کے لئے ڈیزائن کی ٹرینگ شامل ہے۔کام روپ ، آسام کے موگا سلک بنکروں کے لئے فروغ ہنر مندی تربیت ،مغربی جینتیا ہیلس ،میگھالیہ سے لکڈونگ ہلدی کی طویل مدت کے لئے تجارتی سہولت اور دبئی ایکسپو 2020 جیسے بین الاقوامی پروگراموں میں اضلاع اور زمروں کے او ڈی او پی مصنوعات تشہیر جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ای۔ کامرس آن بورڈنگ میں او ڈی او پی کے کام اور او ڈی او پی کے لئے وقف اسٹور فرنٹ  کے توسط سے ویب پر مبنی فروخت کا فائدہ اٹھانے میں دیہی کاریگروں کی مدد کرنے کے لئے بڑی ای ۔کامرس کمپنیوں کے ساتھ گہری شراکتداری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

او ڈ ی او پی پہل کے ساتھ ریاست کو آگے بڑھانے کے لئے ایک لائحہ عمل بھی رکھا گیا تھا۔ریاستوں سے فروخت کنندگان کے ڈاٹا کو مشترک کرنے کے توسط سے ،او ڈی او پی ٹیم خریداروں کے ڈاٹا کے ساتھ تجارتی سہولیات کو آگے بڑھائے گی۔ اس کے علاوہ او ڈی او پی پہل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہر ریاست میں ایک نوڈل افسر کی تقرری کرےگی جو مستقبل کی سرگرمیوں کی کامیابی کو یقینی بنائے گی۔

کانفرنس کو شرکا نے خوب سراہا اور اروناچل پردیش کے پرنسپل سکریٹری ،صنعت  ،ہیگے تاری سمیت کچھ لوگوں نے اپنی ریاست میں اس میں حصہ لینے اور پورے دل سے اس کی حمایت کرنے کے تئیں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ سبھی پرنسپل سکریٹریوں نے بھی دلچسپی سے رابطے کی تفصیلات شیئر کیں اور او ڈی او پی کے تحت جاری سرگرمیوں سے جڑے رہنے اور اپڈیٹ رہنے کی درخواست کی۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر جناب وی رامنجنے یولو نے شکریہ کی تحریک اور اختتامی کلیمات کے ساتھ کانفرنس کا اختتام کیا ۔ انہوں نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صنعت کے محکموں سے ملک میں ہر طرح او ڈی او پی پہل کے کامیاب نفاذ کے لئے سرگرم تعاون کو یقینی بنانے کی درخواست کی تاکہ معیشت کو خود کفیل بھارت کے ہدف کی جانب گامزن کیا جاسکے۔ انہوں نے پبلک ایڈ منسٹریشن میں عمدگی کے لئے سالانہ وزیر اعظم ایوارڈ کے لئے سول سرونٹس کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کی خاطر ایک زمرے کےطور پر ’ایک ضلع ایک پیداوار‘ پہل کو شامل کرنے پر ہورہے غور وخوض سے شرکاء کو واقف کرایا۔

کامیاب ریاستی کانفرنس او ڈی او پی پہل کی شاندار کامیابی کے اعتراف کی علامت ہے جبکہ یہ قبول کرتے ہوئے کہ یہ خود کفیل بھارت اور ووکل فار لوکل کےتصور کے ضمن میں اور زیادہ مؤثر کام کی سمت میں پہلا قدم ہے۔

 

************

 

 

ش ح ۔ م م ۔ م ش

U. No.710


(Release ID: 1792426) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Bengali